پاکستان کی سالمیت کو کوئی خطرہ قبول نہیں ہوگا ،سعودی عرب

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

راولپنڈی / ریاض : پاکستان اور سعودی عرب نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انتہاء پسندی کیخلاف میکانزم کو نئی توانائی کیساتھ فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سعود ی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کو کسی بھی نوعیت کا خطرہ سعودی عرب کیلئے ناقابل قبول ہوگا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے دفاع اور تحفظ کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے درمیان بدھ کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں

نئی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ بعد میں کریں گے جمعیت میں کوئی نظریاتی گروپ ہے نہ ہی شیرانی گروپ مولانا واسع

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں کوئی نظریاتی گروپ نہیں نہ کوئی شیرانی گروپ ہے صرف جمعیت علماء ایک گروپ کانام ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے جمعیت سے کوئی نہیں نکال سکتا میں پیدائشی طورپر جمعیت میں پیدا ہوں اور اسی جماعت میں مرونگا مجھے نکالنے والے پارٹی کے منشور سے ناواقف ہے پارٹی منشور میں ترمیم کی گئی

بلوچستان میں منظم طریقے سے گیس چوری کی جاتی ہے، فکس بلنگ پر غور کررہے ہیں ،ایم ڈی سوئی سدرن

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سید خورشید احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ گیس کے شعبہ میں ہونے والے نقصانات کے حوالہ سے اعلی سطحی کمیٹی قائم کی جائے اور اوگرا اس حوالہ سے 4 ماہ میں سٹڈی رپورٹ مکمل کر کے پی اے سی کو پیش کرے اور آڈیٹر جنرل سرکلر ڈیٹ ادائیگی پر پہلے والی مرتب کردہ آڈٹ رپورٹ پی اے سی کو پیش کرے جبکہ آڈیٹر جنرل نے کہا کہ قانون کے مطابق وہ رپورٹ صدر مملکت کو دینے کے پابند ہیں، صدر مملکت ہی پارلیمنٹ کو رپورٹ بھجواتے ہیں تاہم پی اے سی کی ہدایت پر ہم رپورٹ پیش

ایف سی نے سوئی میں تخریب کاری منصوبہ ناکام بنا دی

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: فرنٹیئرکورکے عملے نے سوئی کے علاقے میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے نامعلوم افراد کی جانب سے زیرزمین چھپایاگیابھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمدکرکے قبضے میں لے لیایہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکورکے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پرسوئی کے علاقے تنگوانی مٹ میں سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم

بلوچستان کے فیصلے صوبے میں نہیں کہیں اور ہوتے ہیں، راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم نہ بنایا جائے، مولانا غفور حیدری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

نوکنڈی: ڈپٹی چیئرمین سینٹ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں نہیں کہیں اور ہوتے ہیں،صوبے میں امن وامان کی صورتحال حکومتی دعوؤں کے برعکس ہے گوادر تا کاشغرمعاہدے سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان بھی خوشحال ہوگا ،گوادر کاشٖغر کو کالا باغ ڈیم نہ بنایا جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی ذخائر ،قدرتی وسائل سے مالامال ہے

پالیسی مرتب کرچکے ہیں جلد عملدرآمد کر کے بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے، نواب زہری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ سینئرصوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کے وسائل صوبے کی عوام پرخرچ کرنے کی پالیسی پرعملدرآمدکیلئے کوشاں ہیں امن کے بغیرترقی اورخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاہمیں اپنے صوبے کے عوام کی مکمل حمایت اورمینڈیٹ حاصل ہے

بلوچستان یونیورسٹی کو سیاسی بنیادوں پر چلانا اور فورسز کی تعداد میں اضافہ قبول نہیں، طلباء تنظیمیں

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: طلباء تنظیموں بی ایس اوپی ایس ایف پی ایس اواور بی ایس او پجار کے رہنماؤں بی ایس او آرگنائزرجاوید بلوچ بی ایس او پجار کے چیئرمین اسلم بلوچ پی ایس ایف کے صدر ملک انعام خان کاکڑ پی ایس او کے سیکریٹری اطلاعات محمود زلاند ملک عمر کاکڑ حمل بلوچ کا ایک اہم اجلاس یونیورسٹی میں منعقد ہو ا۔جس میں تعلیم صورتحال بالخصوص جامعہ بلوچستان میں تعلیم مسائل انتظامی امور میں میرٹ پامالی سمیت مسائل زیر غور آئے۔اجلاس میں واحد قومی ادارے کو تعلیمی و علمی مسکن بنانے اور سیاسی بنیادوں پر ادارے

موجودہ حکمرانوں نے استحصال کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے استحصال کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا بنیادی انسانی ضروریات سمیت بلوچستان کے معاملات مزید بحرانات کی جانب گامزن ہیں 2013ء کے سلیکشن کے بعد کوئٹہ میں عوام کی خدمت کے بجائے اہم سرکاری املاک کو غیر قانونی طریقے سے کوڑیوں کے داموں اپنے ناموں پر الاٹ کیا جا رہا ہے آج بلوچستان کے تمام طبقہ فکر سراپا احتجاج ہیں پیڈ پارکنگ کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے

بولان کے علاقے میں سرچ آپریشن،پانچ مشتبہ اشخاص گرفتار

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: فرنٹیئر کور کے عملے نے مچھ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا دوسری کارروائی میں بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے یہاں آمادہ اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور کے عملے نے مچھ کے علاقے گلالہ آباد میں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا

ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی اور لیویز آسامیوں پر لسانی بنیادوں پر تعیناتی قبول نہیں، بی این پی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ واسا سے عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 132 ملازمین کو برطرف کرنے اور ہرنائی ،موسیٰ خیل ، لورالائی میں لیویز کی پوسٹوں پر بھرتیوں میں بلوچ قبائل کو نظر انداز کرنے اور لسانی بنیادوں پر خالی پوسٹوں پر تعیناتی کی سازشیں کی جا چکی ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ واسا سے ارباب و اختیار ، حکومت بلوچستان عوام کو روزگار دینے کے بجائے 132سے زائد ڈیلی ویجز بلوچ ملازمین کو بے روزگار کر کے صوبائی حکومت