کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ علماء کرام کا معاشرے کی بہتری میں بڑا اہم کردار ہے انہوں نے ہمیشہ امن کے قیام اور اسلام کے فروغ کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔
Posts By: نیوز ایجنسی
زائرین کا تفتان میں دھرنا ، سڑک بلاک کر دی
کوئٹہ : ایران اور عراق سے شہدا کربلا کے چہلم اور مقدس مقامات کی زیارات کر کے واپس آنے والے شیعہ زائر ین تفتا ن میں پھنس گئے۔
کالعدم تنظیموں سے روابط مقدمہ ،گزین مری کی جوڈیشل ریمانڈمیں تو سیع
کوئٹہ : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب داؤدخان ناصر نے نواب زادہ گزین مری کی کالعدم تنظیموں سے روابط او ر ان کی معاونت سے متعلق کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 12دسمبر تک توسیع کے احکامات دے دئیے ہیں ۔
ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہو رہی ہے حکومت کو گرانے کی کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے ، جمعیت بلوچستان
کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حافظ محمدابراہیم لہڑی اورایم این اے حاجی محمدعثمان بادینی نے کہاہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، پانامہ کے معاملے پر پوری سیاست کو یرغمال بنایا گیا۔
دھرنے کیخلاف آپریشن ،7 افراد ہلاک 200 زخمی ،اسلام آباد میں فوج طلب
راولپنڈی: جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد فلائی اوور پرتحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن ، مزاحمت کاروں نے انتظامیہ و پولیس کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
کمانڈر سدرن کما نڈ کا ڈیرہ بگٹی اور سوئی کا دورہ
کوئٹہ: کمانڈر سدرن کما نڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا ڈیرہ بگٹی اور سوئی کا دورہ مقامی معتبر رین سے ملاقات ،سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
آئندہ انتخابات میں بی این پی اور جمعیت سے سیاسی اتحاد بنائیں گے ،بی این پی عوامی
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر سید احسان شان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت میں شامل تینوں اتحادی جماعتوں کے نظریات ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں سوائے کرپشن کے کسی ایجنڈے پر بھی تینوں جماعتوں میں اتحاد نظر نہیں آتا ۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسےفی یونٹ کی کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
سی پیک کے ثمرات صرف ایک صوبے تک محدود ہیں، اسد بلوچ
حب : بی این پی( عوامی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سابق صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ سے ضلع لسبیلہ سے آئے ہوئے وفد نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی وفد میں ضلعی آرگنائز ر KBمگسی ،سینئر رہنما ء اکبر آسکانی ،میر انور گشکوری ،حبیب جالب بلوچ اور محمد علی بلوچ موجود تھے ۔
گوادر کو سنگاپور جیس پورٹ سٹی بنایا جائے گا،احسن اقبال
گوادر : وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر کو سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسا پورٹ سٹی بنایا جائے گا، گوادر کا بجلی اور پانی کا مسئلہ چند ماہ میں ہنگامی بنیادوں پر حل کر لیں گے۔