نیویارک: وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارت کو4نکاتی امن فارمولہ کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ امن اقدامات کی شروعات چاہتے ہیں ،مسئلہ کشمیرحل نہ ہونااقوام متحدہ کی سب سے بڑی ناکامی ہے ،اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات کے حامی ہیں ، سلامتی کونسل طاقتورممالک کے مفادات کے تحفظ کاادارہ نہ بنے ،سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے کاکوئی فائدہ نہیں
Posts By: نیوز ایجنسی
بیورو کریسی عوامی نمائندوں کو مفلوج اور بلدیاتی نظام تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ، ڈسٹر کٹ چیئرمین نوشکی
نوشکی: ڈسٹرکٹ چیئرمین نوشکی میر اورنگزیب جمالدینی،ڈسٹرکٹ ممبر میر افضل خان مینگل،میر جیہند خان مینگل اور عزیز مینگل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بیوروکریسی بلدیاتی نظام کر تباہ کرنے اور عوامی نمائندوں کو مفلوج کرنے پر تلی ہوئی ہے
حکومت کی مدت پوری ہونے پر حکمران جماعت نے افغان مہاجرین کے نام پر سیاست شروع کردی ہے مولانا واسع
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ حکومت میں شامل بلوچ وپشتون قوم پرست جماعتوں نے ڈھائی سال کی حکومت ختم ہوتے ہی نفرتوں کی سیاست شروع کردی بلوچ قوم پرستوں کوبلوچوں کے حقوق اورپشتون قوم پرستوں کوپشتونوں کے حقوق یادآنے لگیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے مہاجرین کے نام پرسیاست کررہے ہیں
آواران زلزلہ کو دوسال بیت گئے ،متاثر ین تاحال امداد کے منتظر پہلی قسط ہی نہیں ملی ،متاثرین
آواران : آواران زلزلے کو دو سال بیت گئے ۔ 24ستمبر 2013کو آواران کے مختلف علاقوں میں ہولناک زلزلہ آیا تھا جس میں 260افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ جب کہ 356افراد زخمی اور6ہزار خاندان متاثر ہوگئے تھے ۔اس المناک حادثے میں ایک ہی مدرسہ کے 22طلباء شہید ہوگئے تھے۔ آج آواران زلزلہ کو دو سال بیت گیا ۔
مری معاہدے کے تحت تبدیلی سب چاہتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہا قتدار کی ہما بیلہ کے سربیٹھتی ہے یا کسی اور کے سر، اخترمینگل
اوتھل: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ناراض لوگوں سے مذاکرات کیلئے اعتماد کی فضاء کوقائم کرناہوگاکیونکہ بغیراعتماد کے مذاکرات کامیابی سے ہمکنارنہیں ہوسکتے حالات کاتقاضاہے کہ بلوچستان کے حالات کوتبدیل کرنے کیلئے سیاسی تبدیلی ناگزیرہے اپوزیشن کے جرگے سے متعلق علم نہیں اگرتشکیل دیاگیاہے توویلکم کریں گے
کرپشن ریفرنس ،علی مددجتک کیخلاف جانچ پڑتال بند نواز کا کڑ،سعادت قمبرانی اور بسم اللہ کاکڑکیخلاف تحقیقات کی اجازت
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر میں پیر کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق سیکرٹری اقلیتی امور حکومت سندھ بدر جمیل مندرو اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،افغانستان کو بڈھ بیر حملے کے ملزمان کیخلاف کارروائی پر قائل کر نے کا فیصلہ
اسلام آباد : سیاسی اور فوجی قیادت نے پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ پرحملے کا معاملہ افغانستان سے اٹھانے اور شدت پسندوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں اعلی سطح کا اہم اجلاس ہوا ہے
کوئٹہ میں آبادی کی مناسب سے ترقیاتی عمل کی ضرورت ہے ، مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی پارلیمانی وا پوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت نے ہر دور میں عوام کی رہنمائی اور ترقیاتی عمل کو جاری رکھا آنے والی وقت میں جمعیت کو موقع ملا تو مزید ترقیاتی کا کام جال بچھائینگے کوئٹہ شہر میں آبادی کی مناسبت سے ترقیاتی عمل اور آبادی کی ضرورت ہے
کمال بلوچ کی شہادت بی ایس او آزاد کی کال پر مکران اور رخشان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ،کاروباری مرکز بند
کوئٹہ: بی ایس او آزاد کی مرکزی کال پر تنظیم کے نال زون کے صدر کمال بلوچ کی ریاستی فورسز کے ہاتھوں شہادت اور متعدد لوگوں کی گرفتاری کے خلاف آج بہ روز اتوار گوادر، پنجگور، تربت، مند، تمپ، ڈنڈار، جھاؤ، آواران، مشکے، خاران، سمیت بلوچستان بھر کے تمام چھوٹے و بڑت شہروں میں شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہی۔
گوادر کا شغر روٹ کی تبدیلی ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہوگی سیاسی ومذہبی جماعتیں
کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گوادر کاشغر روٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تو یہ ملک کی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہوگا سب سے پہلے گوادر تا ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان روڈ بنایا جائے پھر بلوچستان کی عوام کو کسی بھی روٹ پر اعتراز نہیں ہوگا