کوئٹہ : محکمہ داخلہ بلوچستان نے ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید 3ماہ کی توسیع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے
Posts By: نیوز ایجنسی
صوبے میں امن وامان کے قیام کے حکومتی دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ،مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ صو بائی حکومت کے پاس جدید ٹیکنالوجی سے موزین مشینوں کے باوجود اغواء کے بڑھتے ہوئے وارداتیں حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے قلعہ سیف اللہ کے علاقے مرغہ فقیرزئی سے سابق ضلعی نائب ناظم ٹھیکیدار حاجی عصمت اللہ اور بی ڈی اے کے دیگر اہلکاروں کی اغواء نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے
بلوچستان بھر میں پولیو مہم کا آغاز، 25 لاکھ بچوں کو پولیو بچاؤ ویکسین پلانے کا عزم
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی نہ کریں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صحت مند بچے ہی صحت مند بلوچستان کے ضامن ہیں۔
قوموں کی ترقی کیلئے زبان کی ترقی نا گزیر ہے ،ہمیں نفرت کی دنیا سے نکلنا ہوگا ،ڈاکٹر مالک
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ 21ویں صدی میں قومیں اور زبان فنا ہونے کے بجائے زیادہ طاقتور ہونگے، زبان ہمالیہ سے بھاری و اونچی، شہد سے میٹھی اور پھول سے زیادہ خوشبودار ہوتی ہے، ادب پیار اور محبت کو بڑھاتااور نفرتوں کو کم کرتا ہے، ہمیں نفرتوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیے، کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے زبان کی ترقی ضروری ہے۔
مسلم باغ سے بی ڈی اے کے جنرل منیجر سمیت 7افراد کو اغواء کرلیا گیا ،علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اغواء کاروں کی تلاش شروع
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مسلم باغ قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے معائنہ کیلئے جانے والی بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جنرل منیجرسمیت 7افراد کواغواء کرکے لے
بلوچستان کے وارث ہیں واک و اختیار چاہتے ہیں اقتصادی راہداری قبول نہیں، اخترمینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچ فرزند ہونے کے ناطے بلوچستان کے مالک ہیں بلوچستان پر مکمل واک و اختیار اور حق ملکیت چاہتے ہیں گوادر کاشغر اقتصادی روٹ اس وقت تک قابل قبول نہیں ہو سکتا جب تک پورٹ کا مکمل واک و اختیار بلوچستان اور بلوچوں کے پاس نہ ہو ایسی ترقی بے سود ہو گی اگر ہمیں سونے کے تاج کیوں نہ پہنائے جائیں
ڈیورنڈ لائن کی کھدائی کا ٹھیکہ اگرکسی نے مجھ پر ثابت کردیا تو پشتونخواوطن کو چھوڑنے کو تیارہوں، محمودخان اچکزئی
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ اگرپاکستان میں تمام اقوام کوبرابری کی بنیاد پرحقوق دئیے جائیں تویہ ملک تاقیامت تک قائم رہ سکتاہے پانی کامعاہدہ نہ پہلے تسلیم کیااورنہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے کیونکہ اس معاہدے میں پشتون وطن کومکمل طورپرنظرانداز کیاگیاہے
سردار اختر جان مینگل سے لشکری رئیسانی کی ملاقات بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء حاجی میرلشکری رئیسانی سے ملاقات بلوچستان کی سیاسی اورامن وامان کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا
بلوچستان مسئلے کے حل کیلئے انسانی حقوق کی پامالی کو بند کر نا ہوگا بی این پی
کوئٹہ: بی این پی بلوچ قومی جماعت کی شکل اختیار کر چکی ہے پارٹی فعال اور متحرک بنتی جا رہی ہے بلوچ عوام پارٹی کو اپنے دکھوں کا مداوا سمجھی ہے بلوچستان بھر میں پارٹی پروگرامز میں لوگوں کی شرکت حوصلہ افزاء ہے پارٹی عملی طور پر بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے سرزمین کی بقاء و سلامتی اور قومی حقوق کے حصول
ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیلئے وفاق او رسیکورٹی اداروں نے مکمل اختیار دیاہے،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر بلوچستان حکومت کی کارکردگی اور امن و امان کی بحالی کا کریڈٹ مخلوط صوبائی حکومت، وفاقی حکومت ، فورسز کو جاتا ہے ، بلوچ مزاحمت کو سیاسی انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کے اندر رہتے ہوئے ساحل، وسائل اور حقوق کے لیے جمہوری جدوجہد بلوچ کے مفاد میں ہے، وزیر اعظم کا رویہ انتہائی مثبت ہے، اصولی اختلاف ہوگا