کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیرنواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور ملک دشمن عناصر کیخلاف مشترکہ کارروائی کررہے ہیں
Posts By: نیوز ایجنسی
آئندہ اسمبلی اجلاس میں صوبائی حکومت اپنی ناکامی کا اعلان کرے ، مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجوہ حکومت کو مری معاہدے مزید رسواء ہونے سے راہ فراہم کررہا ہے ڈھائی سال تک جو لبادہ اوڑھ کرحکمرانی کی ہے جس نے صوبے کی ناکام ترین حکومتوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے
حکمران استحصالی روش اپنا کر بلوچوں کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیل رہے ہیں ،بی این پی
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران بلوچستان میں استحصالی روش اپنا کر یہ ثابت کروا رہے ہیں کہ بلوچوں کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیل دیا جائے بلوچ افسران کو دیوار سے لگانے کیلئے کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کیا جا رہا ہے نیب کو بلوچ دشمنی پر مبنی ٹاسک دے دیا گیا ہے
بھارت بلوچستان میں اسلحہ سپلائی کررہا ہے، پیپلز پارٹی
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ وپاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے بیانات اور ورکنگ باؤنڈری پر جاری انڈیا کی اشتعال انگیزی کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنی چاہیے ، انڈیا کے عزائم پاکستان کو تباہ کرنا اور ملک میں اشتعال انگیزی پھیلانا ہے
بلوچستان بھر میں جاری فورسز کی کارروائیوں میں شدت لائی گئی ہے، بی این ایف
کوئٹہ : بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ 18جولائی کو آواران کارروائی سے متاثر ہونے والے علاقوں کا محاصرہ آج سترہویں روز بھی جاری ہے، فضائی بمباری و زمینی فورسز کی کارروائی سے تباہ ہونے والے کئی دیہات تاحال فورسز
بلوچستان آنیوالے دنوں میں ملک کا معاشی زون بنے گا، نواب ثنا زہری
کوئٹہ : مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔آنے والے دونوں میں بلوچستان وطن عزیز کا معاشی زون بننے والا ہے ۔
بلوچوں سے زیادتیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی قوتیں گھس آئیں، پرنس محی الدین
کراچی : بلوچ رابطہ اتفاق تحریک ( برات ) کے سربراہ اور خان آف قلات کے چچا پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ اگر مجھے مکمل اختیار اور وسائل کے ساتھ کوئی ذمہ داری سونپی جائے تو میں بلوچستان میں کوئی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں ۔
بلوچستان میں کوئلہ کانوں سے ایف سی کی ٹیکس وصولی صوبائی معاملات میں مداخلت ہے، سینٹ میں تحریک
اسلام آباد : بلوچستان میں فرنٹےئر کانسٹیبلری(ایف سی) کی جانب سے کوئلے کی کانوں پر ٹیکس وصولی کو پشونخوا ملی عوامی پارٹی،پی پی پی،اے این پی سمیت کئی پارٹیوں کے سینیٹروں نے صوبائی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا ہے
نواب اکبر بگٹی کی شہادت‘بی آر پی کا 26 اگست کو پہیہ جام و شٹر ڈاؤن کا اعلان
کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ شہید اعظم نواب اکبر بگٹی کی نویں برسی کی مناسبت سے 26 اگست کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن کی جائے گی
ہندوستان کی خوشنودی حاصل کرنیوالوں کا کراچی کے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں، نواب زہری
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ سینئرصوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے الطاف حسین کی بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بیانات ملک کی سالمیت پرحملے کے مترادف ہے الطاف حسین جرأت کامظاہرہ کرے اورپاکستان آکر سیاست کرے