
اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کر لیا ہے ،آئندہ مالی سال 2015-16 کے بجٹ میں رقم مختص کر کے کام کاآغاز کر دیا ،صوبوں کے خدشات دور کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل جبکہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اتفاق رائے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا