کوئٹہ: چاغی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
Posts By: نیوز ایجنسی
پانا مہ معاملے میں حمایت پر وزیر اعظم نے جمعیت کو این اے 260 کی نشست تحفے میں دی ،پی پی بلوچستان
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا سپریم کورٹ سے اچھے فیصلے کی امید ہے حلقہ این اے260 پر وزیراعظم نے جمعیت علماء اسلام کو پاناما کا تحفہ دیتے ہوئے جمعیت کے امیدوار کو کامیاب کرایا گیا اور حکومتی مشینری انتخابی نشان کتاب کے لئے استعمال ہوئی 2018 میں وفاق اور صوبوں میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔
آپریشن خیبرفور کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
راولپنڈی: خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن خیبر فور کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ جھڑپ میں سپاہی شہید ہوگیا۔
عمران خان کی ذہنی حالت پر تشویش ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی ذہنی حالت پر تشویش ہے۔
گوادر رتو ڈیرو شاہراہ کے مختلف حصے سیلابی پانی میں بہہ گئے
کوئٹہ: سی پیک منصوبہ ،اربوں روپے کی خطیر رقم میں بننے والی گوادررتوڈیرو شاہر اہ لمحہ بھر میں بنجر زمین میں ایسی تبدیل ہوگئی کہ اس کے آثار تک باقی نہیں رہے ، نہ این ایچ اے حرکت میں آئی اور نہ ہی وفاقی حکومت نے نوٹس لینے کی ہمت کی،نتائج کچھ بھی نہیں ۔
مستونگ پولیس کی زیر حراست ملزم کی پر اسرار موت
کوئٹہ : مستونگ پولیس کی حراست میں جاں بحق ہونے والے ملزم کو پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ پولیس بابل نامی شخص کی نعش ہسپتال لائی جو کسی مقدمے میں تھانے میں بند تھا اور پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوام زندگی کے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوام زندگی کے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن میں بجلی کے بے تحاشا غیر اعلانیہ اوراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج کا نظام در ہم برہم ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور غیر قانونی ٹیوب ویلوں کی بھرمار کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی نمائندے خاموش تماشائی کا کر دار ادا کر رہے ہیں ۔
نیشنل پارٹی نے جعل سازی میں اقتدار حاصل کر کے زراعت ،صحت و تعلیم کے شعبوں کو تباہ کر دیا ،اسد بلوچ
پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی ملک کے پریم ورک میں رہتے ہوئے جمہوری انداز میں سیاسی جہدوجہد کررہی ہے ۔
جمعیت کے ووٹوں سے وزیر اعلیٰ بننے والے ہمیں اتحاد پر طعنہ دے رہے ہیں ،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نعرہ بازی اورنفرت کی سیاست نے بلوچستان کو نقصان پہنچایا ہے اسمبلی کی ایک نشست کیلئے نفرتوں کا طوفان برپاکرنے والے قوم اور وطن کے خیرخواہ نہیں ہیں ۔
وزیراعظم کی زیرصدارت جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلیے مشاورتی اجلاس
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا جارہا ہے۔