صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے،ڈاکٹر افضل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پراونشل ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے پروگرام منیجر ڈاکٹر افضل خان زرکون نے کہا ہے کہ صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد اب 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے بلوچستان میں ایڈز کو کنٹرول کرنا اب پہلے سے زیادہ ضروری ہوچکا ہے ایڈز کا راستہ روکنے کے لئے علماء کرام اساتذہ کرام سول سوسائٹی میڈیا اور تمام شعبہ زندگی کو کردار ادا کرنا ھوگا۔

بلوچ نوجوان قومی بیگانگی اور لاتعلقی کیطرف جارہے ہیں ، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ قومی تعمیر وترقی کیلئے عوام میں سیاسی شعورکی بیداری ضروری ہے بلوچ نوجوان آج قومی بیگانگی اورلاتعلقی کی طرف جارہے ہیں وہ مجموعی قومی سوچ اور فکر کے متضاد ہے سیاسی عمل اور نظریے و فکر کو دانشمندی ،بصیرت اور حکمت عملی سے آگے بڑھاکر قومی اہداف کے حصول کوممکن بنایا جاسکتا ہے ۔

ریاستیں بھیک سے نہیں قومی اعتماد ،وژن اور اچھی حکمت عملی سے چلتی ہیں ، غفور حیدری

Posted by & filed under پاکستان.

جیکب آباد:  جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی طور پر دیوالیہ نکل چکا ہے بھیک اور اثاثے بیچ کر ملک کو چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ریاستیں بھیک سے نہیں قومی اعتماد ، وژن اور اچھی حکمت عملی سے چلتی ہیں، احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے اور تعصب پر مبنی انتقام کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے۔ 

سراج رئیسانی اور مجھ پر حملے بھارت نے کرائے ، غفور حیدری

Posted by & filed under مزید خبریں.

جیکب آباد: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ موجودہ حکمرانوں اور ان کی پالیسیوں سے ہے، سراج درانی کی بھونڈے انداز میں گرفتاری قابل مذمت ہے ، احتساب عدالتیں انتقامی عدالتیں بن چکی ہیں۔

صحت و تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے کی کوشش کریں گے ، مستونگ ہسپتالوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا ، نواب رئیسانی

Posted by & filed under پاکستان.

مستونگ :  رکن صوبائی اسمبلی و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، خاتون رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات لانا اور ان دونوں شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات میرا وژن ہیں تعلیم و صحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں ۔

میٹروپولیٹن کے گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 14سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا ، صالح بھوتانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی نے کہاہے کہ میٹروپولٹین کارپوریشن میں بھرتی کرئے گئے 14سو ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے تھے جنہیں فارغ کردیاگیاہے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل کئے گئے ۔

پاکستان چین اور دیگر ہمسایہ ممالک چاہیں تو افغانستان میں امن قائم ہوسکتا ہے،محمود خان اچکزئی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان چین اور دیگر ہمسایہ ممالک افغانستان میں امن چاہیں تو تین ماہ میں امن قائم ہو سکتا ہے اگر افغانستان میں امن بحال نہ ہوا تو خطہ مستقبل میں تجربہ گاہ بنے گا مگر ہم اس خطے کو کسی بھی صورت جنگ و جدل کی تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے ۔