زہری’مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق زہری لیویز کے مطابق بدھ کی شام زہری تراسانی کے مقام پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبدالنبی ولد محمد یوسف قوم تراسانی زہری موقع پر جاں بحق ہوگئے زہری لیویز نینعش کو ہسپتال زہری پہنچائیجہاں نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے واقع سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔

لسبیلہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بااثر افراد کے نام الاٹ ہونے کا انکشاف

Posted by & filed under بلوچستان.

اوتھل: لسبیلہ میں سٹلمنٹ عملے کی ملی بھگت سے ہزاروں ایکڑ اراضی بااثر غیر مقامیوں کے نام الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے،حکومت بلوچستان کی جانب سے مقامی افراد کو سٹلمنٹ کے ذریعے مالکانہ حقوق دینے کے اعلان پر ہنوز عملدرآمد نہ ہوسکا،اس حوالے سے ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں ان دنوں ہزاروں ایکڑسرکاری اراضی بااثرغیرمقامیوں کو الاٹ کرکے لسبیلہ کے مقامی افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے86غیر مقامی افراد کے لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس منسوخ کردیئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے عدالتی حکم پر86غیر مقامی افراد کے لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس منسوخ کردیئے ،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے تحت لسبیلہ میں غیرقانونی طورپر لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس بنانے والے افراد میں سے 86افراد کے لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس منسوخ کردیئے واضح رہے۔

میر حاصل بزنجو کے فکر پر عمل پیرا ہیں عدم تشدد ہماری سیاست کا محور ہے ‘ نیشنل پارٹی خضدار

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: میر جمہوریت مرحوم میر حاصل خان بزنجو سخت سے سخت تنقید کو برداشت کرتے تھے کٹھن اور مشکل حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا حالات کتنے ہی سنگین رہے ہوں وہ گھبرانے کی بجاے دلائل کے ساتھ مذاکرات اور ان کا حل کیلئے بے خوف و خطر کھڑے رہنے والے سیاسی رہنما تھے یقینا ایسے رہنماوں کی رحلت سے خلاء پیدا ہوتا ہے لیکن ہم بابا بزنجو کے پیرو کار ہیں مایوس نہیں جدو جہد کا سفر جاری رہے گا۔

قبائلی روایات کے مطابق ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،جام محمد کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل:  وزیر اعلیٰ بلوچستان کے صاحبزادے جام محمد کمال عالیانی نے کہاہے کہ قبائلی رسم ورواج کے تحت ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ہمارے لئے تمام قبائل ایک ہیں او ر ہم اپنے قبائلی سسٹم اور آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں تو دنیا وآخرت میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔

صوبے کے رسم و رواج روایات و اقدار کے محافظ رہے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خلق جھالاوان خضدار میں تاریخی قبائلی تقریب کا انعقادچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری و دیگر قبائل نے چیف آف خدرانی سردار نصیراحمد خدرانی کی بطور سردار دستار بندی کی۔

خضدار بسیمہ روڈ کی تعمیر ،اراضیات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے زمیندار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: تحصیل نال گریشہ کودہ کوڑاسک اور فیروز آباد سے تعلق رکھنے والے زمینداران حاجی عبداللہ سمالانی، میر عبدالرب مینگل، میر اللہ داد ساجدی، حاجی فتح محمد سمالانی حماد اللہ مردوئی اور دیگر نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کے لئے مواصلاتی نظام لازم تصور ہوتا ہے لیکن ہمارے لئے خضدار تا بسیمہ روڈ باعث زہمت بن گئی ہے۔

قیدی معاشرے کا حصہ ہیں انہیں کار آمد بنانے کیلئے اقدامات کریںگے، آئی جی جیل خانہ جات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان عثمان غنی صدیقی نے کہا ہے کہ قیدی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے انہیں کارآمدشہری بنانے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے سماجی تنظیم کی اشتراک سے بلوچستان کے تمام جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم صحت اور صاف پانی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے۔

غوث بخش بزنجو کو محکوم عوام کیلئے جدوجہدپر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بیلا : بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی بلوچستان کی محکوم عوام کے لیے طویل جدوجہد ہمارے خطے میں سیاسی جمہوری عمل جمہوریت کی عمل داری بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی نچلے طبقہ کے حقوق اور فلاح و بہبود اور غیر طبقاتی سماج کے قیام کے لیے جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکینگ کمیٹی کے ممبر عبدالواحد بلوچ ضلعی یوتھ سیکریٹری جہانگیر یوسف تحصیل صدر قادر لانگو و دیگر نے نیشنل پارٹی بیلا کے زیر اہتمام میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

میر غوث بخش بزنجو قومی رہبر و مظلوموں کی آواز تھے ،رئوف مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرئوف مینگل نے کہاہے کہ میرغوث بخش بزنجو ایک قومی رہبرتھے جنہوں نے ساری زندگی مظلوم بلوچ قوم کے ساتھ دنیاکے تمام مظلوم محکوم اورپسے ہوئے اقوام کی حقوق اورحق حاکمیت کے لئے جدوجہد کرکے تاقیامت امرہوگئے۔ انہوں نے میرغوث بخش بزنجو کو ان کے برسی کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرغوث بخش بزنجو سردارعطاء اللہ خان مینگل نواب خیربخش مری میر گل خان نصیر عبدالکریم شورش عبدالرحمن کرد ودیگرنے بلوچ قوم بلوچ سرزمین کی خوشحالی سائل وسائل کی وت واجہی کے لئے۔