خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغاشکیل احمد درانی نے دیگر پارٹی رہنمائوں میر محمد آصف جمالدینی میر فیاض زنگی جوسردار عزیز محمد عمرانی سردار بلند خان غلامانی میراحمد گنگو کے ہمراہ پُر ہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم خضدا رکے عوام کے سیاسی والی وارث ہیں اور عوام کو اس طرح واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
Posts By: نمائندہ آزادی
خضدار جھالاوان عوامی پینل کے رہنماءاقبال رئیسانی پر قاتلانہ حملہ
خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء میر محمد اقبال رئیسانی قاتلانہ حملے میں محفوظ ساتھی زخمی ہو گیا مرکزی رہنماء پر حملے کے خلاف جھالاوان عوامی پینل کے کارکنان نے زیروپوئنٹ خضدار .وہیر اور وڈھ کے مقامات پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دیا۔
زرعی تحقیقاتی ادارے کی کاوشوں سے خضدار میں بہت سے پروجیکٹ لا رہے ہیں،ندیم صادق
خضدار: بلوچستان ایگریکلچرریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر BARDCکوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد ندیم صادق کا ایک روزہ دورہ خضدارانہوں نے خضدار میں ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیویٹ HRI باغبانہ کا معائنہ کیا۔
خضدار میں اہم سیاسی وقبائلی شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرلی
خضدار: پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عبدالواحد زہری ضلعی جنرل سیکریٹری خلیل الرحمان گرگناڑی کی موجودگی میں سابق یونین ناظم مشتاق احمد محمد حسنی نعیم اللہ زہری عبدالرحمان بنگلزئی مشیعت اللہ کفایت اللہ زہری عبدالغفور بنگلزئی بابل خان بنگلزئی
خضدار،سرکاروقبائل کے مابین اراضیات کا مسئلہ حل کیا جا ئے ، آل پارٹیز
خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے ممبران نے چئیرمین ایڈوکیٹ حمید بلوچ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری ٹکری بشیر احمد جتک، ، انجمن تاجر رہنماء آغا سمیع اللہ شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجاد زیب حسنی، میر عبدالرحمان زہری،جے یو آئی تحصیل خضدار کے صدر مولانا محمد اسحاق شاہوانی، مزدور اتحاد کے رہنماء صابر حسین قلندرانی،، خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی۔
میر اسرار زہری کے گھرپر حملے کی مذمت، پورے صوبے پر حملہ ہے، بی این پی عوامی
خضدار: بی این پی عوامی ضلع خضدار کے صدر ڈاکٹر عمران میروانی،جنرل سیکرٹری صدام بلوچ اور ضلعی ترجمان یاسر خدرانی نے کہا ہے کہ قائد تحریک میر اسرار اللہ خان زہری کے گھر کو نشانہ بنانا ،تما م بلوچ اقوام کے مشترکہ گھر کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے ،یہ حملے آج سے نہیں بلکہ 2013سے ہو رہے ہیں مگر انتظامیہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوئی ہے ،حملوں کا تسلسل اپنی جگہ مگر بی این پی کے قائدین بلوچ قوم کی ترقی خوشحالی اور بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کو متحد کرنیکے ایجنڈے سے دستبردار نہیں ہونگے ،تمام سیاسی جماعتوں کا مشکور ہیں
سرکاری ملازمتوں میں معذوروں کیلئے مختص کوٹہ پر عمل کیا جائے ، رئوف مینگل
خضدار: عالمی معزور ڈے کی مناسبت سے انجمن اتحاد معزوراں خضدار کے زیر اہتمام خضدار میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی،سماجی شخصیات سمیت تاحر و مزدور رہنماوں نے شرکت کی۔تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالروف مینگل، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران خضدار کے جنرل سیکریٹری ٹکری بشیر احمد جتک، مزدور اتحاد کے رہنماء و ایپکا کے سابق صدر صابر حسین قلندرانی۔
خضدار کے مسا ئل حل ہورہے ہیں نہ ہی انتظا میہ دلچسپی لے رہی ہے ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ انجمن تاجران خضدار کے آفس میں منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل،آل پارٹیز شہری ایکشن کے جنرل سیکریٹری ٹکری بشیر احمد جتک، بی این پی مینگل کے ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے صدر مولانا محمد اسحاق شاہوانی، حاجی محمد اقبال لانگو، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجاد زیب حسنی، خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی، مزدور اتحاد کے چیئرمین صابر حسین قلندرانی، بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ضلعی ترجمان یونس گنگو، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے حاجی نورالدین چھٹہ، پی پی پی خضدار سٹی کے صدر جمیل قادر زہری، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماء شیر احمد قمبرانی، جے یو آئی نظریاتی کے مولانا عبدالغفور کرخی, ریاض احمد، ٹرانسپورٹ یونین کے بشیر احمد حلیمی، عنایت سیکریٹری و دیگر نے شرکت کی۔
خضدار کے ایپکا ملا زمین کے احتجا ج کی مکمل حما یت کر تے ہیں ، بی این پی خضدار
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل واجہ لعل جان بلوچ، ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی، جوائنٹ سیکرٹری قادر شہزاد بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری عالم فراز مینگل، لیبر سیکرٹری علی احمد شاہوانی، تحصیل خضدار کے صدر میر سفر خان مینگل، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد بخش مینگل، انسانی حقوق سیکرٹری اسد اللہ غلامانی، سابق ضلعی پروفیشنل سیکرٹری محمد ایوب عالیزئی، حاجی منیراحمد رند، ماما نورمحمد مینگل، محمدیعقوب مردوئی، کامران شاہیزئی مینگل و دیگر رہنماوں نے ایپکا خضدار کے دفتر میں ایپکا کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ بی این پی رہنماوں نے کلرکس ہاوسنگ اسکیم معاملے پر سرکار کی جانب سے اپنے فرائضِ منصبی ادا نہ کرنے اور کلرک برادری و قبائل کو دست و گریباں کرنے کی سازشوں اور کلرکس کے حالیہ نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا۔
کراچی کے ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت دورکرنے کیلئے پانچ نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ
کراچی : کراچی کے ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت دور کرنے کے منصوبے کی منظوری ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ایریگیشن سندھ نے مختلف علاقوں میں بارانی نالوں پر پانچ چھوٹے ڈیمز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ ڈیمز دیھ لال بکھر، دیھ میندیاری، دیھ اللہ بنو اور مبارک ولیج میں تعمیر ہونگے۔ یہ علاقے کراچی کے نئے بننے والا ضلع کیماڑی کی حدود میں آتے ہیں۔