|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2021

خضدار:  آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ انجمن تاجران خضدار کے آفس میں منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل،آل پارٹیز شہری ایکشن کے جنرل سیکریٹری ٹکری بشیر احمد جتک، بی این پی مینگل کے ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے صدر مولانا محمد اسحاق شاہوانی، حاجی محمد اقبال لانگو، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجاد زیب حسنی، خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی، مزدور اتحاد کے چیئرمین صابر حسین قلندرانی، بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ضلعی ترجمان یونس گنگو، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے حاجی نورالدین چھٹہ، پی پی پی خضدار سٹی کے صدر جمیل قادر زہری، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماء شیر احمد قمبرانی، جے یو آئی نظریاتی کے مولانا عبدالغفور کرخی, ریاض احمد، ٹرانسپورٹ یونین کے بشیر احمد حلیمی، عنایت سیکریٹری و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ شہر کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی ایک عرصہ سے جدوجہد کر رہی ہے اس دوران وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکریٹری سمیت تمام متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر اور ایک باقاعدہ ڈرافٹ کی صورت میں مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا لیکن کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔اجلاس کے شرکاء نے عوامی مسائل میں عدم دلچسپی پر ضلعی انتظامیہ کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کو یہاں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ان کی نظر میں یہاں کے سیاسی اور جمہوری کلچر کی کوئی اہمیت نہیں عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں اس لیئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی آئندہ نہ صرف ضلعی انتظامیہ کے کسی مزاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی ضلعی انتظامیہ کے ہر قسم کی سرگرمیوں سے مکمل بائیکاٹ کرے گی۔

اجلاس میں بسیمہ تا خضدار زیر تعمیر N-30 کے متاثرین کو معاوضوں کی عدم فراہمی، سرکاری ہاوسنگ اسکیم (ٹاون شپ) قبائل کے زیر ملکیت اراضیات پر حق ملکیت تسلیم ،نیو سبزی منڈی سمیت دیگر مطالبات سے متعلق پیش رفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مسائل کے حل کے لیئے اب احتجاج کے سخت زرائع استعمال کرنے کے سواء اور کوئی چارہ نہیں۔شرکاء نے N-30 کے متاثرین کی جانب سے تیس نومبر کو نال میں منعقد ہونے والے احتجاجی ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیس نومبر کو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی متاثرین کی احتجاج میں بھر پور انداز میں شرکت کریگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر متاثرین کے معاوضوں کا معاملہ فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو پانچ دسمبر سے زیر تعمیر سڑک N-30 پر جاری کام روک دیا جائیگا اور پہیہ ہڑتال سمیت احتجاج کے دیگر تمام پر امن مگر سخت زرائع استعمال کیئے جائیں گے۔اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان،چیف سیکریٹری بلوچستان، کمشنر قلات سمیت دیگر تمام اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر حل کیئے جائیں۔دریں اثناء اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی ترجمان یونس گنگو کو اتفاق رائے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا رابطہ سیکریٹری منتخب کیا