|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2021

خضدار: عالمی معزور ڈے کی مناسبت سے انجمن اتحاد معزوراں خضدار کے زیر اہتمام خضدار میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی،سماجی شخصیات سمیت تاحر و مزدور رہنماوں نے شرکت کی۔تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالروف مینگل، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران خضدار کے جنرل سیکریٹری ٹکری بشیر احمد جتک، مزدور اتحاد کے رہنماء و ایپکا کے سابق صدر صابر حسین قلندرانی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی ترجمان یونس گنگو، پاکستان تجریک انصاف کے رہنماء حاجی محبوب کرد، پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن خضدار کے جنرل سیکریٹری اقبال کرد، انجمن معزوران خضدار کے چئیرمین لال جان لانگو، مزدور رہنماء آغا ذوالفقار شاہ انجمن اتحاد معذوران کی خواتین رہنما بی بی جمیلہ، غلام حیدر، حاجی نور محمد و دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر معزوروں سے اظہار یکجہتی کے لیئے انجمن تاجراں خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل،معروف سوشل ایکٹیوسٹ دانش مینگل، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماوں ڈاکٹر حضور بخش زہری، عید محمد ایڈوکیٹ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماء شیر احمد قمبرانی، و دیگر سیاسی و سماجی رہنماء اسٹیج پر موجود تھے۔

مقررین نے معزوروں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے کہا کہ معزوروںبکے مسائل کے حل اور ان کو روزگار کی فراہمی کے لیئے اقدامات کی ضرورت ہے۔سرکاری ملازمتوں میں معزوروں کے لیئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے کے باوجود معزور کوٹہ پر عملدر آمد نہیں کیا جارہا جبکہ صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں معزوروں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔مقررین نے کہا کہ معزوروں کو معاشرے میں ان کا جائز اور قانونی حقوق فراہم کرنا ہوگا۔۔خضدار کی تمام سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی حقوق کی حدوجہد میں معزوروں کے ساتھ ہیں۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ خضدار میں معزوراں کے لی?ے الاٹ شدہ پلاٹوں پر فوری طور پر ان کا حق تسلیم کیا جائے اور جو پلاٹ مستحق معزوروں کو الاٹ کیئے گئے ہیں ان ہر قبضہ جمانے کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔مقررین نے معزور حقوق کے لیئے طویل اور صبر آزما جدوجہد کرنے پر انجمن معزوراں کے صدر لال جان لانگو اور ان کے ساتھیوں کو خراج تجسین پیش کیا اور حقوق کی جدوجہد میں انبکو ہر ممکن حمایت کی یقین دھانی کرائی۔۔