کسی پارٹی میں نہیں جارہا، نئی حکومت کو موقع ملنا چاہیے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق صدر وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جارہاہوں بی اے پی پارٹی کا رکن ہوں میں ہمیشہ اس بات کا قائل ہوں کہ ہر انسان کو موقع ملنا چاہیے نئی حکومت کے حوالے سے عوام کو توازن کا پتہ چل جائے گا کہ ہم کتنی پانی میں تھے اورنئی حکومت کتنے کام کرسکتے ہیں بلوچستان کیلئے یہ الگ بات ہے کہ سیاسی ماحول کا بیلنس آؤٹ ہواہے جلد تمام معاملات حل ہوجائینگے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر احتجاج بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ریڈ زون کے قریب دھرنا دیا ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی بے اختیار ہے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک بار پھر ا پنے مطالبات کے حق میں ریڈ ذون کے قریب دھرنا دیا گیا۔

طالب علموں کی گمشدگی پر طلباء کا احتجاجی دھرنا، جامعہ بلوچستان کے گیٹ کو بند کر دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ ; بلوچستان یونیورسٹی سے 2طالب علموں کی مبینہ گمشدگی کے خلاف طلباء تنظیموں نے یونیورسٹی کے تمام گیٹس کو بند کرکے امتحانات سے بائیکاٹ کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک لاپتہ طلباء کومنظرعام پر نہیں لایاجاتا حتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیپرز کابائیکاٹ کیاجائے گا۔منگل کے روز بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے جامعہ کے تمام گیٹس کو بند کرتے ہوئے سمسٹر کے جاری امتحانات سے بائیکاٹ کااعلان کیاہے۔

بلوچستان یونیورسٹی سے مزید دوطلباء کالاپتہ ہوناقابل مذمت ہے،عبدالحئی بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے بلوچستان یونیورسٹی سے مزید 2طلباء کے لاپتہ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں بلوچ طلباء اور سیاسی کارکنوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کا نوٹس لے۔

ڈاکٹروں کی ریلی پر عدالت برہم ،اب کسی نے احتجاج کیا تو نوکری سے برخاست کیا جائیگا، بلوچستان ہائی کورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر ینگ ڈاکٹرز کی سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اب کوئی بھی ڈاکٹرز ریلی نہیں نکالے گا، کسی بھی ڈاکٹر نے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کیا تو اسے نوکری سے برخاست کیا جائیگا۔

جام کمال نے 3سالوں کے دوران جو اختلافات پیدا کیے تھے، عبدالقدوس بزنجو نے پہلے ہی دن سے آغاز کردیا، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے تو 3سالوں کے دوران جو اختلافات پیدا کیے تھے میر عبدالقدوس بزنجو نے تو پہلے ہی دن سے ان اختلافات کا آغاز کردیا بلوچستان کابینہ میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی اس لئے میں نے کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کیاژوب کے خواتین کے احتجاج میں خود جاکر ان کا موقف سن لونگا۔

حکومت وقت نے اپنے حلقے او رعوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، عطاء محمد بنگلزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار نے والدین کی شکایت پر گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کلی فیروز آباد کا تفصیلی دورہ اور معائنہ کیا۔ اسکول کی حالت انتہائی مخدوش تھی جہاں عمارت کی خستہ حالی اور کلاس رومز میں عدم سہولیات اپنی جگہ واش روم تک کی حالت ناگفتہ بے تھی۔

سرداریار محمد رند کو سینئر صوبائی وزیر بنایا جا ئے،وزیراعظم کی خوا ہش

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد/کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان نے سرداریارمحمدرند کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کی خواہش کااظہار کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کاکہناتھاکہ… Read more »

ینگ ڈاکٹرز نے سیکرٹریز صحت کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مذاکراتی کمیٹی سے متعلق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سے مسائل کے حل کیلئے بنائی گئی مزاکراتی کمیٹی کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔

عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور دیگرسیکورٹی اداروںکے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سردارعبدالرحمن کھیتران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمن کھیتران نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستانی عوام اور سیکورٹی فورسز مل کردہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔