
کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ عمران خان کو موقع ملا لیکن وہ وعدے وفا نہ کرسکا جس کی وجہ سے ہم نے اپنے راستے جدا کئے ،معاون خصوصی کی جو ذمہ داری گئی اس کو پورا کیا،بلوچستان میں انسرجنسی میں اضافہ حکومت کی ناکامی ہے اور کسی کی ناکامی کا ملبہ میں اپنے سر نہیں لے سکتا،میں پی ٹی آئی کا رکن نہیں کہ عمران خان مجھے شوکاز دیں میری اپنی جماعت ہے میں اپنے عوام اور ووٹ دینے والوں کاپابند ہوں کسی اور کا نہیں بحیثیت کابینہ ممبر تنخواہ اور مراعات نہیں لیں عمران خان آج بلوچستان کے عوام کومطمئن کریں ہم حاضر ہیں ،جو شخص ساڑھے تین سالوں میں حکومت سٹیبل نہ رکھ سکا وہ 48گھنٹوں میں کیا سٹیبل کرے گا۔