کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو اب تک کوئی مناسب ریلیف نہیں دیااب تک سب کچھ میڈیا اوروعدوں کی حد تک چل رہاہے۔اشیاء خورونوش یوٹیلٹی اسٹور تک میں موجود نہیں غریب،دیہاڑی دارمزدور رل گیے۔مہنگائی،لاک ڈاؤن نے غریب عوام کا جینادوبھر کر دیا۔تمام حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں ڈاکٹرزکااپنی مددآپ کے تحت حفاظتی سامان خریدنا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔