بلوچ طلباء بغاوت کے مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے، نصراللہ بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بلوچستان سے لاپتہ طلبا کے لیے اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرنے والے بلوچ طلبا اور انسانی حقوق و سماجی کارکن ایمان مزاری ایڈوکیٹ اور ایم این اے محسن داوڈ سمیت دیگر سول سوسائٹی کے لوگوں پر پولیس کی طرف سے طاقت کی استعمال اور انکے خلاف بغاوت کے مقدمات کا اندراج کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا یہ ظلمانہ رویہ عوام کو ڈرا کے رکھنے اور کنڑول کرنے کے ساتھ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی مترادف ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اب سمجھنا چائیے کہ اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے پرامن آوازوں کو دبانے سے لوگ عدم تحفظ کے شکار ہونگے۔

سیندک پر وجیکٹ ، قرنطینہ کے نام پر جیل میں تبدیل، ملازمین کا شدید احتجاج دھرنا

Posted by & filed under بلوچستان.

چاغی: سیندک پروجیکٹ میں مقامی ملازمین نے کورونا کے نام پر استحصال کرنے کے خلاف ایڈمن بلاک کے سامنے مظاہرہ، فوری طور پر تمام راستے کھولنے اور کورونا کے نام ملازمین کو تنگ کرنا بند کیا جائے ملازمین کا کہنا ہے تین تین بار ویکسینیشن کرنے کے باوجود ملازمین کو کمروں میں قرنطینہ کرکے ذلیل اور خوار کرنے سے تنگ آچکے ہیں۔

خود کو بلوچوں کا وارث کہنے والے ٹھیکیداری کررہے ہیں،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ہمارے سماج کی پاپردہ خواتین سڑکوں پر ہیں،خود کو بلوچوں کا وارث کہنے والے ٹھیکیداری کررہے ہیں ان کاہدف عارضی کرسی حاصل کرنا تھا۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،جمال شاہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، زبان نہ صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔

حکومت مادری زبانوں کی ترقی وتر ویج کیلئے اقدامات کرے ، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت پر اور شہداء جیونی کے برسی کی سلسلے میں پروگرام برمہ ہوٹل میں بی این پی حاجی عبدالعزیز لہڑی سٹریٹ سریاب روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا پروگرام کی صدارت شہداء جیونی کے تصاویر کے کرائی گئی۔

احتساب کے نام پر ملک کو تباہ کیا گیا، حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے رہیں گے ، ملک سکندر ایڈ ووکیٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کا شکار ہیں ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جار ہا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے جمعیت علما اسلام نے ہردو میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے جنگ لڑیں ہے مولانا فضل الرحمن پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے جہد وجہد کررہے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام انقلابی یونٹ پشتون باغ کے جانب سے دئیے گئے۔

خاران سٹی کے 37ٹرانسفارمرز کو منظور نظرافراد کے نام کردئیے،کریم نوشیروانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء وسابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاہے کہ خاران سٹی کے 37ٹرانسفارمرز کو منظور نظرافراد کے نام کردئیے ،سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے نوشیروانی ہائوس میں جلسہ کے موقع پر منظوری دی تھی لیکن خاران کے ایم پی اے نے ہمارے اسکیمات کے ساتھ اپنے نام کی تختی لگائی ہیں ،خاران کے عوام کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔

لاپتہ افراد کا وارث ہوں جتنے مقدمات درج کئے جائیں پیچھے نہیں ہٹوں گا ، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اپنے کیخلاف مقدمہ کے اندار ج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا وارث اور ایک ذمہ دار سیاسی کارکن ہوںجتنے بھی مقدمات درج کئے جائیں میرا راستہ یہی ہے یہ بات انہوںنے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ ان کی قیادت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔

حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے،رحمت صالح بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر رحمت صالح بلوچ نے جاری بیان میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور میونسپل کارپوریشن تربت کے ملازمین کی گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی بندش پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گء ہے۔

پورے ملک میں کھاد کا شدید بحران چل رہا ہے ،زمیندار ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

حب : زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں کھاد کا شدید بحران چل رہا ہے زراعت تباہی کے دیہانے پر پہنچ گی ہے زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈھی کی حیثیت رکھتا ہے کسانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوگی ہے کبھی پانی پانی کی بندش، کبھی بجلی کی بندش سے کسانوں پر ظلم ڈھانے جا رہے ہیں اب کھاد کے مصنوعی بحران سے تیار فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔