آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،بلوچستان میں 20کلو تھیلے کی قیمت 1140تک ہوگئی،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ:  ہر سال کی طرح رواں برس بھی گندم کی فصل تیار ہونے سے قبل بلوچستان میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی بلوچستان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 11سو روپے سے بڑھ کر 1140روپے کا ہوگیا ہے۔

نوشکی میں بارش متاثرہ افراد کی امداد کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں،خورشید جمالدینی

Posted by & filed under پاکستان.

نوشکی: ڈپٹی کمشنر نوشکی کے جانب سے کلی سیر شاہ سردار نصیر احمد میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی، سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ،سابق رکن مرکزی کمیٹی حاجی سرور مینگل،سابق ڈسٹرکٹ ممبر سردارزادہ علی جان مینگل راشن، خیمے،کمبل و دیگر اشیاء ضروریات زندگی تقسیم کیئے، اس موقع پر متاثرین نے بی این پی کے مرکزی رہنماوں اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے آرمی ایکٹ ترمیم بل کی حمایت کی،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کی اتحادی ہونے کے نا طے آرمی ایکٹ ترامیم بل کی حمایت کی ہے حکومت پارلیمانی کمیٹی چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان سے ہونا چا ہئے اس لئے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو تے ہیں سردار عطاء اللہ مینگل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو لوگ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں پارٹی نے اس کی تردید بھی کر دیا ہے۔

دو سال گزر گئے حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا،خالد مگسی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پا رٹی کے رکن قومی اسمبلی خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ ملک میں سب نے اپنا کام چھوڑ دیا ہے ڈرائیور نے بس چلانا، کنڈیکٹر نے ٹکٹ دینا دو سال گزر گئے حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکومت نے ہمیں جو دکھایا وسنایا گیا اس کے برعکس نظر آرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔

کوئٹہ میں گیس مکمل غائب بجلی لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : کوئٹہ اور اردگردنواح میں گیس کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں گیس اور بجلی کی 10سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی۔

کوئٹہ جیل سے موبائل فون ٹی وی و منشیات برآمد گی کی تحقیقات شروع، 158اہلکاروں کے تبادلے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں سینکڑوں موبائل فون منشیات برآمد ہونے کے بعد محکمہ جیل خانہ جات میں 158اہلکار تبادلے کر دیئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی۔

سوئی کوگیس نہ ملنے پرمستعفی ہوکر بندوق بھی اٹھاسکتاہوں،سرفراز بگٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی کے علاقے کو گیس نہ ملی توسینیٹ سے استعفیٰ دے دیں گے اور بندوق اٹھانی پڑی تو سب سے پہلے آپ لوگوں پر اٹھاوں گا۔

بلوچستان حکومت کو گرانے کیلئے مطلوبہ اکثریت ہے تاہم پارٹی توڑنا نہیں چاہتے، قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : قائمقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ بلوچستان میر جام کمال کو گرانے کیلئے مطلوبہ اکثریت ہے تاہم پارٹی کو توڑنا نہیں چاہتے جام کمال اچھے وزیراعلیٰ تو نہیں بن سکتے البتہ اچھے پروفیسر بن سکتے ہے پارٹی کو کسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے۔

کوئٹہ سٹی سے سلیکٹڈ رکن قومی اسمبلی اٹھارہ مہنہ سے لاپتہ ہے ’جمعیت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام کے رہنما وں نے کہا کہ کوئٹہ سٹی سے سلیکٹڈ رکن قومی اسمبلی اٹھارہ مہنہ سے لاپتہ ہے حلقہ کے عوام کو اہنے رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی میسر نہیں ہے عوام اپنے حلقہ کے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے متلاشی ہیں۔