کوئٹہ : ترجمان حکومت بلو چستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ قدوس بزنجو کے مسائل کیا ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال پارٹی کے صدر ہے اور پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے قدوس بزنجو گزشتہ ڈیڈھ سال سے یہی کہتے آئے ہیں لیکن وہ آج بھی تنہا ہے۔
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلو چستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ قدوس بزنجو کے مسائل کیا ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال پارٹی کے صدر ہے اور پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے قدوس بزنجو گزشتہ ڈیڈھ سال سے یہی کہتے آئے ہیں لیکن وہ آج بھی تنہا ہے۔
گوادر : رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ گوادر کے لوگوں کو یقین تب ہوگا جب ان گرانڈ کوئی کام ہوگا،پسنی اور گوادر کے 70فیصد لوگوں کا روزگار ماہی گیری سے وابستہ ہے لیکن آج ماہی گیر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،پسنی فش ہاربر جیٹی کی ڈریجنگ کا کام پاکستان نیوی کو سونپا جائے۔
خاران : خاران میں بے روزگار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم کے پوسٹوں میں میرٹ کی پامالی کے خلاف ایک پرامن احتجاجی ریلی چیف چوک سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بازار چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی۔
کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوش بزنجو نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ بلوچستان شوکت عزیز کی طرح صلاحیتوں کے باوجود وزیر اعظم ثابت نہیں ہوئے جام کمال میں کسی کمپنی یا ادارے کے چیئر مین بننے کی صلاحیت ہے وزیر اعلیٰ بننے کی نہیں ہے ہم پارٹی نہیں توڑنا چاہتے بلکہ اس میں رہتے ہوئے تبدیلی چاہتے ہیں بی اے پی کے ناراض اراکین میدان میں نکلیں گے تو لوگ دیکھیں گے۔
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی تبدیلی کیلئے قدوس بزنجو10 ارکان اپوزیشن چیمبر لانے میں کامیاب ہوئے تو اس جمہوری حق میں دیر نہیں کرینگے اور اپوزیشن بات چیت کیلئے تیار ہے اب گیند قدوس بزنجو کے کوٹ میں ہے۔
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے ملک میں مہنگائی کا طوفان بر پا کر دیا۔
Posted by آن لائن & filed under مزید خبریں.
کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو اوراراکین بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل،احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ ممبر الیکشن کمیشن بنا یا بلوچستان کا حق تھا جمہوری انداز میں ادارے بحال ہورہے ہیں۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس پریشر لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج اسپینی روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بندکردیا احتجاج کرنے والوں کے ساتھ رکن بلوچستان اسمبلی اختر حسین لانگو نے بھی شرکت کی مظاہرین کا کہنا تھا سخت سردی میں گیس پریشر کا نہ ہونے کسی المیہ سے کم نہیں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرچکا ہے تاہم گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شدیدمشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان سے افغانستان گندم سمگلنگ پر پابندی لگا دی ہے وفاقی حکومت نے 50ہزار ٹن گندم پاسکو سے بلوچستان کو الاٹ کر دیا ہے 10دنوں میں بلوچستان بھر میں گندم کی ترسیل شروع کر دیا جاے گا اور جلد بحرانی کیفیت دور ہوجائے گی۔
کوئٹہ: کوئٹہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی فخر کرتی ہے الیکشن 2018میں جو مشن شروع کیا تھا اس کے ثمرات بلوچستان کے عوام کے سامنے آرہے ہیں۔