وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے وفاق 6نکات پر عملدرآمد کرے،اورنگزیب جوگیزئی، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کے ساحل ووسائل پر قبضہ کرکے یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھا گیا بی این پی کبھی بھی صوبہ کے وسائل پر قبضہ کرنے نہیں دے گی مرکز بلوچستان کے ساتھ ہونے والی محرومیوں کا ازالہ کرے بلوچستان کے حقوق حاصل کرنے کے لئے 6 نکات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں نہیں، 200بازیاب ہوچکے ہیں، ضیاء لانگو

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال جنوری سے اب تک 200 سے زائد لاپتہ افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں ہمارے پاس گھروں کو لوٹنے والوں کے یکم جنوری سے اب تک کے اعداد و شمار موجود ہیں، جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں نہیں ہے۔

بوستان معاشی زون میں شامل ہے، بلوچستان سے تیل و گیس کے 3ذخائر دریافت ہوئے ہیں، وفاقی حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

اسلام آباد:  ایوان بالا کو بتایا گیا ہے ملک میں زیر زمین پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوگئی ہے جبکہملک کے ڈیمز میں ریت بھر جانے کی وجہ سے پانی ذخٰیرہ کرنے کی صلاحیت میں بھی کمی ہورہی ہے،دیامر بھاشا ڈیم کے فنڈز میں اب تک 10ارب 40کروڑ روپے جمع ہوچکے ہیں،گذشتہ 10 سالوں کے دوران ملک بھر میں تیل اور گیس کے 160ذخائر دریافت ہوئے ہیں،بجلی چوری کی وجہ سے 3کروڑ 27لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے وفاق اپنے رویے میں تبدیلی لائے، اسرار زہری

Posted by & filed under پاکستان.

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر میر اسراللہ زہری نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں رہے یا نہ رہے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ایک جمہوری پارٹی ہے جو کہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہماری پارٹی اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ہم عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ینگے۔

حکومت ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ، لاپتہ افراد بارے ابھی تک کمیٹی نہ بن سکی ، اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صدارتی نظام کی بھر پور مخالفت کرینگے جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے مستقبل میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے بی این پی اصولوں پر سودا بازی نہیں کرینگے اگر بلوچستان کے معاملے پر اور ساتھ ہی ریکوڈک اور گوادر کے معاملے پر فیصلہ کرتے وقت نظر انداز کیا گیا تو ان کی جمات حکمران جماعت کے ساتھ اتحاد ختم کرسکتی ہے ۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پانچ مختلف ٹریفک حادثات2افراد جاں بحق ، 20زخمی

Posted by & filed under پاکستان.

سونمیانی وندر: کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ ایک مرتبہ پھر مقتل گاہ بن گیا لسبیلہ میں گرد آلود ہواوءں اور دھند سے 5 مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق 20کے قریب زخمی آئے روز حادثات کے باوجود موٹروے پولیس گشت میں اضافے کے بجائے بلوچستان سے نفری سندھ تبادلے کررہی ہے ۔

ژوب لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ژوب: لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے خلاف ژوب قومی جرگہ کا احتجاجی مظاہرہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شرکا نے ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کردی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔

بی این پی رہنماؤں کا ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت،بلوچستان کے عوام کو نوکریاں ترقی نہیں امن چاہئے ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو نوکریاں ،ترقی کے بجائے امن وامان دیا جائے آج اگر حکومت چاہیے تو پاکستان اور افغانستان میں تین مہینوں کے اندر امن وامان قائم کرسکتے ہے ۔