دھرنا شرکاء نے مذاکرات کے اختیار ایچ ڈی پی کو دیدیئے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احمدعلی کہزاد نے کہا ہے کہ د ھرنے کے شرکا سے مینڈیٹ اور شرائط پر تفصیلی بات ہوئی دھرنے کے شرکاء نے ہمارے منتخب نمائندوں کو آئندہ کی ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا ہے دھرنے کے شرکا کی شرائط پیش کی جائے گی ۔

گوادر، سرکاری اسکولوں کے بند ہونے کا انکشاف

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: ضلع گوادرمیں سرکاری اسکولوں کے بند ہونے کاانکشاف ،اساتذہ اسکولوں سے غیرحاضر ،تعلیمی نظام شدید متاثر،تحصیل اورماڑہ کے چارپرائمری اسکول چارسال سے بند ہیں تنخواہیں جاری ،سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفرپوسٹنگ سے اسکول ویران ہوگئے ۔

بلوچستان حکومت کا اپوزیشن سے رویہ مناسب نہیں،فیڈریشن کو مضبوط بنانے کیلئے اکائیوں کو اختیار دینا ہوگا ،نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : چیف آف ساراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ فیڈریشن کو مضبوط کرنے کے لئے اکائیوں کو اختیارات دینا ہوگا بلوچستان حکومت کااپوزیشن کے ساتھ رویہ درست نہیں ہے اپوزیشن کو مطمئن نہیں کیا گیا تو احتجاج میں مزید وسعت دیں گے ۔

وزیر اعظم نے دورہ بلوچستان میں کھوکھلے دعوے اور اعلانا ت کئے ، پشتو نخوا میپ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں وزیراعظم پاکستان کا دورہ کوئٹہ اور گوادرکے اعلانات کو طفل تسلی اورکھلاڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے لئے 2018اور2019ء کے منظور شدہ کھربوں مالیت کی درجنوں اسکیمات اور رواں مالی سال کے تقریباً 70 ارب روپے کی ایلوکیشن میں سے کسی بھی اسکیم کے ٹینڈر نہ ہونے نااہلی اور صوبہ دشمنی پر معمولی پالیسی کو چھپانے غریب پسماندہ صوبہ کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے اور ترقی سے محروم رکھنے کے سوا کچھ نہیں۔

ایک ماہ میں پولٹری فارم سے مرغی کے چوزے نہیں نکلتے ،بلوچستان میں باپ پارٹی بناکر اسے الیکشن جتوایا گیا ،اختر مینگل کا جام حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا عندیہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ جام حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادلاناجمہوری عمل کاحصہ ہے ایک مہینے میں پولٹری فارم سے مرغی کے چوزے بھی نہیں نکلتے بلوچستان میں باپ پارٹی بناکراسے الیکشن جتوایاگیااورحکومت سونپ دی گئی قبائلیت بھی اثراندازہوتی ہے مگرآج قبائلیت میں بھی نظریاتی لوگ پیداہوگئے ہیں جواپنانفع نقصان جانتے ہیں پیپلزپارٹی پچھلی حکومت میں بھی اپوزیشن میں تھی اورزیراعتاب تھی۔

جام کمال کے پاس کوئی سیاسی ٹیم نہیں، کریم نوشیروانی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی و زیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے پاس اس وقت کوئی سیاسی ٹیم نہیں ہے کیونکہ اُنہوں نے انتخابات میں سیاسی اور محب وطن لوگوں کو جمہوری ٹرین سے نیچے پھینک دیا اور اُنہیں سہارا تک نہیں دیا۔ 

بلوچستان کی خواتین کا معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ہے، ظہور بلیدی

Posted by & filed under پاکستان.

کو ئٹہ: صوبائی وزیراطلاعات میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین کا معاشرے میں اہم اور فعال کردار رہا ہے مہذب معاشرے کے قیام کیلئے خواتین کو حقوق دینا ناگزیر ہے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس میں خواتین کااہم کردار ہے موجودہ حکومت نے خواتین کو حقوق فراہم کرنے کے حوالے سے قانون سازی کی ہے بلوچستان کی خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی محنت اور صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوایا ہے ۔

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے،کوئٹہ کی لوکل بسیں نا کارہ قرار ، مالکان کو نوٹسز جاری

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کوئٹہ میں پرانی لوکل بسوں کو ناکارہ قرار دے دیا اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں بس مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ملک بھر میں ملین مارچ کے نام پر مزاحمتی تحریک کا آغاز کرلیا ہے،غفور حیدری

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نا اہل حکمرانوں کے خلاف ملک بھر میں ملین مارچ کے نام سے مذاحمتی تحریک شروع کر چکی ہے ۔