کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیا ماضی کے حکومتوں کے غلطیوں کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ لواحقین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنا کردارادا کریں ۔
Posts By: آن لائن
پی ایس ڈی پی کا لیپس ہونا موجودہ حکومت کی ناکامی ہے ، نواب رئیسانی
کوئٹہ: چیف آف سراوان وسابق وزیراعلی، بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ رواں سال کا پی ایس ڈی پی لیپس ہونا موجودہ حکومت کی ناکامی ہے ۔ جام کمال کو اپنے کمالات کا جواب بلوچستان کے عوام کو دینا ہوگا اپوزیشن جماعتیں کسی بھی صورت حکومت کی نااہلی پر خاموش نہیں رہیں گے اپوزیشن جماعتیں آج حکومت کی کارکردگی کے خلاف اہم فیصلے کریں گی ۔
نصیر آباد ، 7گھنٹے تک گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش،ایک شخص جاں بحق 5زخمی ، مکانات منہدم
ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآبادکے مختلف علاقوں اور اس کے گردونواح میں مسلسل 7گھنٹے تک گرج وچمک اورتیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار نے تباہی مچادی بارش سے گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جانبحق 5افراد زخمی ہوگئے مواصلات کا نظام دھرم برہم درجنوں کچے مکانات کی دیواریں گرگئی ۔
پاکستان میں دہشتگرد واقعات اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
کابل: افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے کی مذموم سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے تحت پاکستان میں موجود غیر ملکی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جانا تھا تاکہ ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک قرار دیا جا سکے ۔
ایران نے پاکستانی سرحد کیساتھ جنگی طیارے تعینات کردیئے
تہران : ایران نے پاکستان کی سرحد کیساتھ جنگی طیارے تعینات کر دیے، طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے پر اپنے جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں۔
اجتماعی قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پرآواز بلند کرینگے ، بی این پی
بسیمہ: بی این پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچ عوام کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر سیاسی و جمہوری انداز میں آواز بلند کرتی رہی ہے مشکل حالات میں بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں پر کبھی بھی خاموشی اختیار نہیں کی کیونکہ ہمیں بلوچ عوام کے مفادات اور اجتماعی حقوق کا حصول زیادہ عزیز ہیں ۔
بولان میڈیکل کالج کی سابقہ صوبائی حیثیت کو برقرار رکھا جائے، بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بولان میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا قیام تو عمل میں لایا گیا ۔
بلوچستان میں 25لاکھ سے زائد سرکاری اسکول غیر فعال ہیں
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہیسرکاری اعداد شمار میں دس لاکھ سے زائد بچوں کی اسکولوں سے باہر ہے جبکہ اصل تعداد 25 لاکھ اور 18 سو سے زائد سرکاری اسکولوں کی غیر فعالی بلوچستان کے نام پر ہونے والی ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹس کی حقیقیت یے کہ کسطرح بلوچستان کے وسائل کو لوٹ کر قوم کو صرف جہالت انتہا پسندی منشیات اور دیگر معاشرتی منفی عوامل کی جانب دکھیلا جارہا ہے۔
بارش سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں ،جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیاں پاکستان کی سالمیت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی پاکستان آج عالمی سطح پر اہمیت اختیار کررہا ہے چین ،سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں جو انڈیا کو برداشت نہیں ہورہا کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح ہے بھارت جنگی جنون کا مظاہرہ کرکے کشمیر پر ہونیوالے مظالم پر سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹانہ چاہتا ہے۔
کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث باپ جاں بحق، بیٹا بے ہوش
کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے باپ جاں بحق بیٹا بے ہوش ۔