کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ اگر حکومت یا اپوزیشن اصولی سیاست کریں تو ہم سب کا ساتھ دیں گے اگر اصولوں کا فیصلہ حزب اقتدا رکر تی ہے یا اپوزیشن کر تی ہے ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا تحریک انصاف کی حکومت سے چھ نکات پر بات چیت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ۔
Posts By: آن لائن
چینی سفیر کی وفاقی وزیر سے ملاقات ، گوادر میں سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے ، خسرو بختیار
سلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے وفاقی وزیر برائے برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے بدھ کو ملاقات کی، اس دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری پر جاری پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود بھی ملاقات میں شریک رہے۔
وفاقی کابلوچستان کے ساتھ رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے، عثمان بادینی
نوشکی: وفاقی حکومت کا بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویوں سے احساس محرومی میں اضافہ ہوتا جا رھا ھے۔
پسنی ڈیم میں دراڑیں پڑ گئیں
گوادر: پسنی کے ماکولہ ڈیم میں دراڑیں پڑ گئیں ،پانی رسنا شروع ہوگیا،خوف کے مارے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ، سوکے قریب گھرانے محفوظ علاقوں میں شفٹ ہوگئے ۔
بلوچستان میں حالات کی خرابی کے ذمہ دار بھارت ہے ، انوار الحق کاکڑ
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات کی خرابی کاذمہ دار بھارت ہے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ملک دشمنوں قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی اگرچہ حکومت اور بلوچوں کے درمیان وقتا فوقتا غیر سرکاری ذرائع کے ذریعے روابط ہوتے رہتے ہیں لیکن فی الحال حکومت بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی ۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس ، لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنیکی قرار داد منظور
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں ساہیوال اور خیسور میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق مذمتی قرارداد اور لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی بلوچستان اسمبلی کا اجلاس تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے پینل آف چیئر مین کے رکن اصغرخان اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔
کیچ شدید خشک سالی کا شکار ، مال مویشی مرنے لگے ، جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق
تربت: تربت شہرمیں کئی برسوں سے مناسب بارش نہ ہونے کے باعث ضلع کیچ خشک سالی کے شکنجے میں آگیا ، پورے علاقے میں زیر زمین پانی ناپید ہونے کا خطرہ اور زیادہ بڑھ گیا ، حکومتی سطح پر سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث عوام میں مایوسی اور سراسیمگی پائی جاتی ہے۔
مستحق طلباء کی مالی معاونت کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ، رزاق صابر
تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم غریب اور مستحق طالب علموں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے مختلف پروگرام اور منصوبوں پر کام کررہی ہے تاکہ ان کے والدین پر اعلی تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کیا جاسکے۔
نواب زہری حکومت گرا کر پیپلز پارٹی نے غلطی کی ، صادق عمرانی
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میرمحمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اگر نواب زہری کی حکومت نہیں گراتی تو آج انتخابی نتائج کچھ اور ہوتے،اسٹیبلیشمنٹ پر اندھا یقین کیا جس کی وجہ سے بلوچستان میں ہمیں ایک سیٹ بھی نہیں ملی، منی بجٹ پیش کرنے کا مقصد عوام پر مزید ٹیکسز کا بم گراناہے، ،قرض نہ لینے کے دعویدار حکمران کشکول اٹھائے ملکوں ملکوں بھیک مانگ رہے ہیں۔
ماہی باپ کی سفارش پر سینٹ امید وار کامیاب ہوا ،وفاقی حکومت کسی معاملے پر اعتماد میں نہیں لیتی ، چھ نکات پر عمل نہیں ہوا،اختر مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اب تک ہمارے چھ نکات پر عمل نہیں کیا پی ٹی آئی کی حکومت ان پر عمل درآمد نہیں کر نا چاہتی یا وہ بے اختیار ہے ۔