مولانا غفور حیدری اور سردار اخترجان مینگل کے درمیان انتخابی اتحاد کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ سردار اختر جان مینگل کے درمیان انتخابی اتحاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

انتخابات میں محب وطن جماعتوں سے اتحاد کرینگے، علی مدد

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا اور عام انتخابات میں محب وطن سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد صوبے میں حکومت بنا کر بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور ماضی کے حکمرانوں سے ضرور حساب لیا جائیگا ۔

نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہم سے اپوزیشن نے کوئی رابطہ نہیں کیا ،اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے کہاہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہم سے اپوزیشن نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ،نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کااختیار اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کی بجائے حقیقی اپوزیشن کو ملناچاہیے تھا ،نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر اعتماد میں نہ لینا غیر جمہوری عمل ہے جسے عدالت میں چیلنج کرسکتے ہیں ۔

بلوچستان میں 25جولائی کو عام انتخابات ناممکن ہیں ، جعفر مندوخیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :  پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صوبائی صدر وصوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات نا ممکن ہے کیونکہ حلقہ بندیوں سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہے ۔

فاٹا انضمام غیر آئینی عمل ہے اس کے نتائج خطرناک ہوں گے، محمود اچکزئی 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جس پارلیمنٹ کی مدت ختم تھی اور اس سے بجٹ سے پیش کرنے کا حائل نہیں سمجھا جا رہا تھا اس کے ذریعے 100 سال سے آزاد قبائل سے پوچھے بغیر خیبر پختونخوا میں ضم کرنا غیر آئینی عمل ہے اور میر عقیدہ ہے کہ اس کے نتائج خطرناک ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی سے بھات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے۔

پارٹی نے قومی اہداف کے حصول میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے ، اصغر اچکزئی 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اے این پی نے قومی اہداف کے حصول میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی اب ہمارا اگلا پڑاؤ شمالی وجنوبی پشتونخوا کو یکجا کر کے قومی وحدت کا قیام ہے۔

اسمبلی میں جمہوری انداز میں احتجاج کیا،رحیم زیارتوال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن و پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور پینل آف چیئرمین کے خلاف اپوزیشن نے جمہوری انداز میں احتجاج کیا اور حکومت کے پاس ضمنی مطالبات زر کی منظوری کے حوالے سے اکثریت نہیں تھی اور غیر جمہوری طریقے سے ایوان کو چلایا گیا اور اپوزیشن نے احتجاج کیا جس کی پاداش میں اپوزیشن کے چار اراکین کو معطل کر دیا گیا جو کہ غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل ہے ۔

پارٹی کی پرچم کشائی کی تقریب ،بی اے پی بلوچستان کے حقوق دلاکر صوبے کی ترقی کو ممکن بنائے گی،قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فیصلے خود کرکے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور وفاق سے اپنا حق لیکر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں گے بجٹ عوام دوست ہوگا وفاق کی جانب سے 5 ہزار ارب کے بجٹ میں ہمارا حصہ ایک ہزار ارب روپے بنتا تھا تاہم ہمارے لئے 3 سو ارب مختص کئے گئے ہیں جو استعمال نہیں ہو پاتے ۔

بلوچ کی مسلح جدوجہد میں نا کامی بارے ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا، حاصل بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی : نیشنل پارٹی کے سربراہ و وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ یورپ میں بیٹھے ہوئے بلوچ قوتوں نے ہم پر سودا بازی شہیدوں کے خون سے غداری کا الزام لگا رہے ہیں ہماری شروع ہی سے موقف یہی رہا ہے کہ یہ مسلح جنگ بلوچ قوم کے مفاد میں نہیں ہے اور ہم اس جنگ میں فیل ہونگے ۔