کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واردات تشویشناک ہیں، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جاری حالیہ دہشتگردی کے واقعات انسانیت سوز اقدام ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

بلوچستان بجٹ کا حجم 350 ارب روپے سے زائد ہوگا، رقیہ ہاشمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : صوبائی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہا شمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حجم کا تخمینہ 350 ارب روپے سے زائد ہوگا جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں آئندہ مالی سال 19-2018 کا صوبائی بجٹ 8 مئی کو پیش کیا جائے گا آئندہ سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا ہے۔

پولیس دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر ہے، آئی جی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پولیس فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے پولیس اور دیگر فورسز کے نوجوانوں نے اپنی قربانیاں دیکر عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا ہے ۔

ملک میں انتخابات وقت پر ہونے چاہیئے،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات وقت پر ہونی چا ہئے میاں نوازشریف اگر ووٹ کو عزت دیتے تو آج ان کو صورتحال کا سامنا نہ ہو تا اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگا رہے ہیں اب یہ نہیں چلے گا۔

الیکشن سے قبل ملازمتوں پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے خیرمقدم کرتے ہیں، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات سے قبل ملازمتوں اور ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کو آنے والے الیکشن میں بطور سیاسی رشوت استعمال ہونا تھا گزشتہ ساڑھے 4 سال سے ان ملازمتوں کو کیوں التواء میں رکھا گیا ۔

حکومت ایوان کو چلانے میں سنجیدہ نہیں دیگر آپشنز پر غور کرینگے،بلوچستان اپوزیشن

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کو ئٹہ : بلوچستان اسمبلی اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت ایوان کو چلانے میں دلچسپی نہیں لیتے اگر حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں رہا تو آئندہ دیگر آپشن پر غور کرینگے اپوزیشن واک آؤٹ میں کوئی دلچسپی نہیں لیتی لیکن کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہو تی جا رہی ہے

صوبائی حکومت اقلیتوں کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ،اسرار زہری

Posted by & filed under اہم خبریں.

کو ئٹہ :  نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتی برادری اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہے بلوچستان کی روایات اور اسلامی اصولوں کے مطابق اقلیتوں کا تحفظ ہر فرد پر لازم ہے صوبائی حکومت اقلیتوں کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ اقلیتی برادری میں پائی جانے والی احساس محرومی اور بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

وزیراعلیٰ ریکوڈک کے معاملے کو آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیں ،ثناء بلوچ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ ریکوڈک کے معاملے کو آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیں تاکہ وہ اچھی آئینی وقانونی ٹیم تشکیل دے کر ریکوڈک مسئلے کو سیاسی اور آئینی طور پر حل کیا جائے سابقہ حکومتوں کی غلط فیصلوں کے باعث ناکامی ہوئی اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ۔

صوبائی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے،رحیم زیارتوال

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اقلیت میں ہے اور عوام کا اعتماد بھی کھو چکی ہے سابقہ حکومت گرانے میں غیر جمہوری قوتوں نے کردار ادا کیا ۔

اٹھارویں ترمیم میں رد بدل سے ملک مزید بحرانوں کا شکار ہوگا، مولانا واسع

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں رد بدل سے ملک مزید بحرانوں کا شکار ہونگے اور اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ۔