انہوں نے کہا کہ میرا چےئرمین سینٹ بننا بلوچستان ، تمام صوبوں اور فیڈریشن کے استحکام کی ضمانت ہے ۔ سینٹ آف پاکستان وفاق کی مضبوطی کی علامت ہے۔ تمام صوبوں سے صدر وزیر اعظم چےئرمین سینٹ بننا چاہیے۔ پاکستان اور وفاق کی مضبوطی سے چھوٹے صوبوں کے اندر احساس محرومی ختم ہوگا۔ میں صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ 22کروڑ عوام کا منتخب چےئرمین سینٹ ہوں ۔