ڈاکٹر مالک بتائیں ذخائر کے استعمال کیلئے کیا تجاویز ہیں،ظہور بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ اس حساس اور اہم معاملے پر ایک سنجیدہ بیٹھک میں دعوت کے باوجود تشریف نہیں لائے۔

بلوچستان حکومت نے وعدوں کے باوجود حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کئے ، نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : چیف آف سراوان ورکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے وعدوں کے باوجود تاحال ان حلقے کے ترقیاتی اسکیمات کے فنڈز کا اجرا نہیں کیاجو قابل افسوس عمل ہے۔

لویہ جرگہ عالمی تقاضوں کے مطابق افغانستان کیلئے لائحہ عمل طے کرے ، محمود اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سیاسی اور جمہوری جدوجہد سے حقوق و اختیارات اور وسائل پر کنٹرول ممکن ہے افغانستان مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا لویہ جرگہ دنیا کے دیگر جمہوری ممالک کی طرح انتقال اقتدار کا ایک ایسا مکینزم وضع کریں ۔

مریم نواز اور پرویزرشید کی آڈیو لیک میں صحافیوں سے متعلق نازیبازبان پر تشویش ہے، بی یوجے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں مریم نواز اور پرویز رشید کی آڈیو لیک میں صحافیوں سے متعلق نازیبا زبان کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما صحافیوں سے فوری طور پر معافی مانگے ۔

ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات جائز ہیں، حکومت حل کرے ، بلوچستان اپوزیشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات جائز حکومت پہل کرنے میں لچک کا مظاہرہ کرے، اپوزیشن اراکین ینگ ڈاکٹر کے ساتھ مکمل کھڑی ہیںبلوچستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے متحدہ اپوزیشن اپنے طور پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات اجاگر کرتے ہوئے حکومت کے سامنے رکھے گی۔ ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ،رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ینگ ڈاکٹر ز اور میڈیکل طلباء کے احتجاج کی حمایت ،بی این پی کی ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں بی این پی کے ارکان اسمبلی پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیںگے جو ڈاکٹرز کے مطالبات کیلئے آواز بلند کرینگے اور اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیںگے ۔

بلوچستان ایک مخدوش صورتحال سے گزرہی ہے، امن و امان کی صوتحاک انتہائی خراب ہے ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی میں شمولیت کرنے والے دوستوں کے اعزاز میں ضلعی صدر سردار اللہ فقیرزئی نے چائے پارٹی کا اہتمام کیا۔جس میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے میر حاجی محمد یعقوب مزارزئی،میر سلطان محمد نوشیروانی،میر برکت علی تگاپی،محمد اعظم سوپک ساسولی،ولی خان لوراجہ ساسولی، ملاعبدالستار لوراجہ ساسولی ، عبدالناصر مزارزئی،ظفر مراد حاجیزئی،میر برکت علی ساسولی،وزیر احمد لوراجہ ساسولی، ڈاکٹر خادم حسین محمد عسیی حاجیزئی،محمد موسی حاجیزئی، محمد ایوب محمدحسنی، اسرار نے شرکت کی۔

حکومت بلوچستان گوادر کے ماہی گیروں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے ،اکبر آسکانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر فشریز حاجی اکبر آسکانی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان گوادر کے ماہی گیروں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے جس کا واضح ثبوت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا خود دھرنے میں شرکت کا ہے ،حکومت بلوچستان کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے واضح پالیسی مرتب کیے ہوئے ہیں ہم اپنے لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں۔

پاکستان کے قیام کی تشریح وہ لوگ نہ کریں ،جن کے باپ داداانگریزوں کے گھوڑے نہلاتے تھے، حافظ حمداللہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ پاکستان کے قیام کی تشریح وہ لوگ نہ کریں جنکے باپ دادا انگریز کے گھوڑے نہلاتے تھے پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اسلام ہی اس مملکت کی زینت اور شناخت ہے۔