ملک خطرناک مو ڑ پر کھڑی ہے ،کسی کی غلط بالادستی قبول نہیں کرینگے، محمود اچکزئی ،ڈاکٹر مالک ،ڈاکٹر جہانزیب

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ کے باچا خان چوک پر ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جلسہ عام سے محمود خان اچکزئی ، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرجمال شاہ کاکڑ، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم نے خطاب کیا ۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، جمعیت کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد نے سرانجام دیا۔ جبکہ مولوی خورشید احمد نے قراردادیں پیش کی اور تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عبدالحق نے حاصل کی ۔

ترقی دھوکہ ہے حکمران ساحل و وسائل کواپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ، بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ نے سینئر وائس چیئرمین اشرف بلوچ، سینٹرل کمیٹی کے رکن آغا عدنان شاہ، بی ایس او گوادر زون کے صدر ابوبکر کلانچی، سینئر نائب صدر میر ساکا، جنرل سیکرٹری سنیل بلوچ و دیگر کے ساتھ گوادر یونیورسٹی و گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر کا دورہ کیا۔دورے میں انھوں نے ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عظیم بلوچ و دیگر اساتذہ کرام اور طلباء سے ملاقات کی۔

سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پا س گروی رکھ دیا ہے مہنگائی برداشت نہیں ،پی ڈی ایم جلسہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے مرکزی کال پر مہنگائی ،بے روزگاری ،بجلی ،گیس ،پیٹرولیم مصنوعات ،ادویات کی قیمتوں میں اضافے ،ملازمین کو ملازمت سے بے دخل کرنے اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں سردارمنیراحمد مینگل روڈ برما ہوٹل سریاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کی میزبانی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیاجلسے کی صدارت نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میرکبیر احمدمحمد شہی نے کی ۔تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانامحمداکبر مینگل نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی این پی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ملک محی الدین لہڑی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر چیئرمین اسلم بلوچ نے سرانجام دیں۔

پارٹی نے ہمیشہ اپنے مظلوم و محکوم عوام کی مفادات کو ترجیح دی، ڈاکٹر ناشناس لہڑی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،ڈپٹی آرگنائزر کوئٹہ ملک صادق بنگلزئی ، بہادر ناشناس لہڑی ، عامر لہڑی ، ذوالفقار سمالانی و دیگر نے بی این پی (عوامی) میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کیا شمولیت کرنے والوں میں محمد علی لہڑی ، سید کامران شاہ،سید عمران شاہ، ساجد علی لہڑی ، غلام نبی لہڑی ، غلام حسین لہڑی ، ثناء اللہ محمد شہی ، مصطفی لہڑی ، حسن لہڑی ، عاشق حسین لہڑی ، یونس لہڑی ، وسیم بڑیچ ، عباس بڑیچ ، طارق بڑیچ ، غفور بنگلزئی، ولی خان بڑہچ، سمیر محمد شہی ، حمید محمد شہی و دیگر شامل تھے شمولیت کرنے والوں سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاn کہ بی این پی (عوامی) واحد وہ پارٹی ہے۔

بساک چیئرپرسن کے بھائی ،کزن کے اغواء کیخلاف خضدار میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے بھائی اور کزن کی باحفاظت بازیابی کیلئے پوسٹ آفس سے خضدار پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی. جس میں طلبا سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے. احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ پچھلے کئی دہائیوں سے طلبا سیاست پہ قدغنیں عائد کی جارہی ہیں جس کا سب سے زیادہ شکار بلوچستان کے طلبا ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں ایف سی سے پولیس کے اختیارات واپس لیے جائیں، ہدایت الرحمن بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں وزارت ووزارت اعلیٰ کے حوس رکھنے والوں کیلئے ہر چھ ماہ بعد ایک وزیر اعلیٰ ہونا چاہیے۔بلوچستان میں ایف سی سے پولیس کے اختیارات واپس لیے جائیں۔پانچواں تحصیل جیوانی میں گھر گھر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں ایف سی اہلکار یہاں کے عوام کو انسان نہیں سمجھتے ا ن کے رویے سے اہل بلوچستان بیزارہیں ایف سی کو بلوچستان سے نکالاجائے ۔

ریڈیوپاکستان گوادر کے نئی عمارت کو شہر سے 25 کلومیٹر دور تعمیر کرنا باعث حیرت ہے’ادبی شخصیات

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: گوادر کے ادبی و سماجی شخصیات نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر شہر کے اندر زمین دستیاب ہوتے ہوئے بھی ریڈیو پاکستان گوادر کی بلڈنگ کو 25 کلومیٹر دور تعمیر کرنا سراسر نا انصافی اور یہاں کے فنکاروں کے خلاف ایک سازش ہے تاکہ مقامی لوگ ریڈیو کے پروگراموں میں بہرآور نہ ہوسکیں جسکی وجہ سے ریڈیو کے مقامی پروگرام ختم کرکے صرف قومی پروگرامز نشر کیے جاسکیں۔

بلوچستان میں سا زش کے تحت قوم پر ستی ووطن دو ستی کی سیا ست کو ختم کیا جا رہا ہے ، ڈا کٹر ما لک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کلی عالمو میں شمولیتی تقریب منعقد ہوا۔تقریب میں حاجی گل حسن لانگو نے بی این پی مینگل سے مستعفیٰ ہوکر نیشنل پارٹی میں نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔تقریب سے نیشنل پارٹی کے قاہد و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی و دیگر قاہدین نے حاجی گل حسن لانگو اور ان کے برادری کو نیشنل پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کلی عالمو و شابو کا بلوچ قوم پرست سیاست میں نمایاں کرادر ہے۔ شہدائے دس اکتوبر نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر قومی سیاست کی آبیاری کی ہے۔یہ علاقہ سیاسی کارکنوں کی دنیا ہے۔

حکمرانوں کے عوام دشمن پالیسیوں کو مزید برادشت نہیں کیا جا ئے گا، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرغلام نبی مری کے زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی عبدالواحد شاہوانی ،مرکزی کیمٹی کے ممبر وضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ،صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار،ضلعی جنرل سیکرٹری ریا ض احمد زہری،صوبائی ورکینگ کمیٹی کے رکن انیل غوری ،ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ،ملک عبدالرحمان بنگلزئی ،افتخار بنگلزئی ،بی این پی کوئٹہ کے ارگائزنیگ کمیٹی کے اراکن ملک میحیٰ الدین لہڑی ،ڈاکٹر علی احمدقمبرانی ،ستارشکاری اور کامریڈ مرتضیٰ مینگل نے شرکت کی.