کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے بھائی شاہ میر بلوچ کو 19 جون 2021 اور کزن مرتضیٰ بلوچ کو 22 ستمبر 2021 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور بعدازاں لواحقین کو آواز اٹھانے پر مذکورہ نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی۔ مرتضیٰ زہری کو اس سے قبل 2009 میں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور دو مہینے بعد رہا کیا گیا جبکہ رواں سال 9 ستمبر کو لاپتہ کرنے کے بعد سترہ ستمبر کو رہا کیا گیا اور چار دن بعد 22 ستمبر کو تیسری بار جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کیچ کے علاقے ہوشاپ میں آج صبح فورسز کی جانب سے مارٹر گولے داغے جانے سے دو کم سن بچوں کی شہادت کے واقعے کو انتہائی سفاکانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم کو روز نئے ظلم و بربریت کا سامنا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ آج صبح ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں فورسز کے راکٹ فائر سے دو کم سن بہن بھائی کی شہادت ہوئی ہے جس کے بعد لواحقین نے لاشیں سول ہسپتال سے تربت بازار منتقل کرکے شہید فدا چوک پر دھرنا دے رہے ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بی این پی نے ہمیشہ بلوچ قوم اور بلوچستان کی دیرینہ اجتماعی سیاسی معاشی اور سماجی مسائل کو حل کرنے اور ہر سطح پر اجاگر کرنے کی سیاست اور جدوجہد کو اولیت دیتے ھوے گروہی ذاتی علاقائی مفادات کی بیخ کنی کرتے ہوئے اصولوں پر کاربند رہ کر قوم وطن دوستی کی حقیقی سیاسیت کو زندہ کر رکھا ہے ماضی گواہ ہے کہ نام نہاد قوم وطن دوستی کی سیاست کرنے والوں نے اقتدار تک رسائی کیلئے قوم اور وطن کے اجتماعی مفادات کو فراموش کرکے اپنے خاندانی اور گروہی مفادات کی تکمیل کرکے اپنے سیاسی کارکنوں کو کرپشن کمیشن اور پرسنٹیج کو طرف راغب کرکے جس کی نتیجے میں نیشنلزم کی سیاست پر جو سیاہ نما داغ لگایا ہے باشعور عوام اور سیاسی کارکنان ان قوتوں کو بخوبی جانتے ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے کلی جیو اتحاد کالونی کے سکول کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ہمیشہ سے علم دوست اور تعلیمی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہی ہے جب پارٹی برسراقتدار تھی تو بی این پی نے تعلیم کے بجٹ میں 25فیصد اضافے کرتے ہوئے سکولز کالجز پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے اساتذہ کے ساتھ بہتر روابط رکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کئے۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے بھائی اور کزن کی جبری گمشدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اجتماعی سزا قرار دے دیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ بساک کے چئیرپرسن ڈاکٹرصبیحہ بلوچ کا بھائی شاہ میر زہری خضدار انجنئرنگ یونیورسٹی کا طالبعلم ہے جنہیں کچھ مہینہ قبل جبری طور پر لاپتہ کردیاگیا۔
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام 7اکتوبر 1983کے شہدا جمہوریت کی 38ویں برسی کے موقع پر ملک میں آئین کی بالادستی ،پارلیمنٹ کی خودمختیاری ، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی ، ملک کی معاشی زبوحالی ، سخت ترین مہنگائی ، بدترین بیروزگاری کے عنوان کے تحت عظیم الشان سیمینار پشتونخوامیپ کے محبوب چیئرمین اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام کارکنان و بلوچستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہرنائی و گردونواح کے زلزلہ متاثرین کی مدد کریں کوئٹہ کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت زلزلے سے شدید زخمی ہونے والے مریضوں کو خون کی ضرورت ہے ان کے… Read more »
کوئٹہ : بلوچستان کے ادب کے معماروںنے ہر دور میں وطن دوستی کو فروغ دیا۔ ترقی کو عوام کی خوشحالی سے ہمکنار کرنے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار اکادمی ادبیات کوئٹہ کے زیراہتمام بزرگ عالم، دانشور، براہوئی اور بلوچی زبان کے نامور شاعر، ماہر قانون قاضی عبدالحمید شیرزاد نے پروفیسر نادر قمبرانی اور بابو عبدالرحمٰن کُرد کی شخصیت و شاعری کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جونئیرجوائنٹ سیکریٹری عاطف شانے،مرکزی کمیٹی اراکی صمند بلوچ،ثناء بلوچ اور ناصر بلوچ نے دورہ شیڈول کے مطابق روز مستونگ کا تنظیمی دورہ کیا جہاں مستونگ زون کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں نو منتخب زونل کابینہ کی تقریب حلف برداری اور شمولیتی پروگرام بیاد مینار بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل منعقد ہوا تقریب حلف برداری کے مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی چیرمین جہانگیر منظور بلوچ جبکہ بی این پی مستونگ کے صدر حاجی نزر جان ابابکی سینٹرل کمیٹی کے ممبر ملک عبدالرحمان خواجہ خیل تھے۔
کوئٹہ: تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے بلوچی زبان کے مایہ ناز لکھاری و شاعر زوراخ بزدار کے اعزاز میں شعبہ بلوچی جامعہ بلوچستان کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شعبہ کے اساتذہ سمیت طالبعلموں نے شرکت کی۔