کوئٹہ: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان خلوص نیت سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عوام کے مسائل پر حقیقی معنوں میں توجہ دے کر مسائل حل کرنے اور ان عوامی ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچا کر عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے حتیٰ الوسع کوششیں کر رہے ہیں۔