کوئٹہ: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکے لیکن وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کوئٹہ: کیسکو لیبر یونین بلوچستان کا اجلاس صدر پیر محمد کاکڑ کے صدارت میں ہوا جنرل سیکر ٹری ملک سعید جان لہڑی چیف ارگنائزر اسلام یوسفزئی حاجی عبد المجید خلیل احمد بلوچ آصف شاہوانی نصر اللہ بنگلزئی عزیزاحمد سارنگزئی بابو خورشید ریسانی حاجی عبد السلام الیاس احمدودیگر نے شرکت کی۔
کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سنیئر نایب امیر مولانا خور شید احمد، جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ،مولانا شیخ عبد الاحد، مولانا محمد ایوب ،مولانا حافظ مسعود احمد ،مولانا مفتی عبدالغفو مدنی ،مولانا محمد ہاشم خشکی ،مولانا مفتی رحمت اللہ ،مولانا اشرف جان حافظ شبیر احمد سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد ،معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ،مولانا جمال الدین حقانی ،مفتی نیک محمد فاروقی ،حافظ خلیل احمد سارنگزئی، میر فاروق لانگو، چوہدری محمد عاطف ،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ ،حاجی قاسم خان خلجی، حافظ سردار احمد ،ملک نصیرا حمد کاکڑ ،مولانا مفتی محمد عارف شمشیر ،سالار مولانا سید سعدا للہ آغا ،مولانا مفتی ابوبکر، حاجی عبداللہ سلیمان خیل ،حافظ رحمن گل نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ جناح روڈ سول اسپتال کے سامنے بم دھماکہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائی کم ہے۔
کوئٹہ: وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر محمد بچل ابڑو و دیگر رہنمائوں نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے ملازمین کے تسلیم شدہ نکات پر فوری عملدرآمد نہیں کیا گیا تو 7مارچ سے بلوچستان بھر میں تمام ضلعی پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور 15مار چ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ کا گھیراؤ کریں گے وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ممبر سمیت تمام ملازمین تیار رہیں۔
کوئٹہ: سیاسی و سماجی اور ادبی رہنما رئیس ماجد شاہ نے کہا کہ بلوچستان ساتھ صرف لفاظی جمع خرچ کے علاوہ کوئی بھی مخلص و ایماندار نہیں ہے بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ہے پانچ دہائیوں سے بر سر اقتدار پارٹیوں نے بلوچستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا وفاقی کوٹے کے ملازمت پر کوئی بھی جماعت عمل درآمد نہیں کرواسکی ہے۔
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور PDMکے مرکزی نائب صدر محترم محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پشتون افغان ملت کو زندگی کے ہر شعبے میں درپیش اذیت ناک صورتحال کے باعث پشتونخواوطن کے تمام اولسوں کا جرگہ 11,12,13مارچ 2022کو خیبر پشتونخوا کے شہر بنوں میں منعقد ہوگا، جس میں پشتون افغان ملت پر مسلط چالیس سالہ جنگ کے بدترین اثرات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی صورتحال اور جنوبی پشتونخوا،خیبر پشتونخوا، وسطی پشتونخوا (فاٹا) اور ملک کے دوسرے حصوں سندھ، پنجاب میں پشتون عوام کو درپیش سنگین صورتحال کا جائزہ لیکر مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کی کوشش کی جائیگی۔ زبان کی اہمیت خدا کے نزدیک بھی مسلمہ ہے اللہ تعالی قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ میں نے قرآن مجید جو ایک سادہ کتاب ہے آپ کی قوم کی زبان میں بھیجا ہے جس کے ذریعے آپ اور آپ کی قوم ایک دوسرے کو سمجھ سکے۔
کوئٹہ: کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل کمال انور کے ہمراہ خاران کا دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے خاران میں گرینڈ جرگہ میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا، جرگہ میں ممبرز پارلیمان، قبائلی عمائدین و سیاسی اکابرین، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، خاران اور واشک کی انتظامیہ کے افسران، مذہبی و اقلیتی رہنماؤں کے علاوہ نوجوانوں اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کوئٹہ: کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ پشین کا دورہ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پشین میں گرینڈ لوئے جرگہ میں شرکت کی اور معززین سے خطاب کیا۔ جرگہ میں ممبرز صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین، مولوی عبدالواحد صدیقی، عزیز اللہ آغا، پشین ، ڑوب، قلعہ سیف اللہ، چمن کے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پشین ،ڑوب، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل اور چمن اضلاع کے قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔