کوئٹہ : کنوینئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پنجگور اور نوشکی میں فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ہماری بہادرپاک افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف تاریخ رقم کر رہی ہیں۔
کوئٹہ : کوئٹہ سریاب علاقے کے مقامی باشندے محمودعلی خان کے مطابق کوئٹہ کا نواحی علاقہ قدیم آبادی مشتمل ہے،کوئٹہ شہر کا تقریباً آدھا حصہ سریاب پر ہی مشتمل ہے۔نصف صدی قبل یہاں پر کاریز کا نظام بڑا پائیدار تھا۔
کوئٹہ: پاکستان ور کرز فیڈریشن کے مرکزی چیر مین ماما سلام بلوچ صوبائی صدر حاجی عبد الکریم جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑاسلام شاہ عزیز احمد سارنگزئی ناصر راہی ملک سعیدجان لہڑی حاجی افضل مینگل حاجی خدائے رحیم نعمت خان کاکڑحاجی علی گل اصغر لودھی شمس خان خلجی آغا ذلفقار شاہ عنایت اللہ ترین محمدعمر ودیگر نے حکو مت کے جانب سے C&Wکے 361ملازمین کے بحالی کا خیرمقدم کرتے ہو ئے کہا کہ یہ ایک احسن اقدام ہے جس سے بلوچستان کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور یہ امید پیدا ہوگئی کہ بلوچستان گرینڈ ایمپلائز اینڈ ور کرز الائنس کے دیگر تسلیم شدہ مطالبات پر بھی عمل در آمد کرتے ہوئے منظوری دینگے۔
کوئٹہ: بلوچستان میں پائیدارامن اور ترقی کے لیے مشترکہ سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سیاسی وابستگی سے قطع نظر پاکستان کی سلامتی بلوچستان میں پائیدارامن اسکی دامی ترقی اور صوبے کو درپیش مسال کے حل کے لیے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینر صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی نے بی اے پی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی قیادت میں پارٹی کے لیبر ونگ کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ،مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ ،سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وپارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، جوائنٹ سیکرٹری باڑ جمیل دشتی ،انفارمیشن سیکرٹری ایم این اے آغا حسن بلوچ، فنانس سیکرٹری ایم پی اے اختر حسین لانگو، لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ۔
کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں شہید ہونے والے جونواں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مٹھی کی خاطر دشمنوں کے تمام عزائم کو ناکام بنایا اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کاروائی کر کے دشمن کو ہمیشہ کی طرح پسپا کیا ہے دہشت گردی کی نئی لہر کی وجہ سے صوبے کے امن کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔
کچھی: بلوچستان کے ضلع کچھی کی یونین کونسل مٹھڑی کے گاؤں بھیری میں لڑکیوں کا واحد پرائمری گرلز اسکول گزشتہ تین سالوں سے بند ہے۔ اسکول میں تعینات استانیاں گھر بیٹھ کر تنخوائیں لے رہی ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اہلیان بھیری نے متعدد بار حکام بالا تک داد رسائی کی، تاہم حسب معمول ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
کوئٹہ: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی نے کہا ہے کہ ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قابل قبول نہیں ہے۔
کوئٹہ : کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام شیخ ماندہ سب ڈویژن میںنجکاری ،نام نہاد یونین کے دفاتر کے بندش اور ہڑتالوں ،ایماندار سی ای او کیسکو کے خلاف نسلی بنیادپر تعصبانہ مہم کے خلاف اور ہزاروںخالی پوسٹوں33فیصدایمپلائز سن کوٹے پر عمل درآمد کے لئے جلسہ منعقد ہوا۔
کو ئٹہ: بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن بی ای ایف کے950 اساتذہ کو مستقل کیا جائے و طن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر محمد بچل ابڑو، سیکریٹری جنرل مانک خان بنگلزئی، سرپرست اعلی در محمد لانگوچیف آرگنائزر عطاء اللہ اچکزئی، چیئرمین غلام مصطفی بنگلزئی سینئیر نائب صدر ہارون اختر ،پریس سیکریٹری گل محمد ہانبھی،نثار احمد ،محترمہ زاہدہ خانم ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد بخش بلوچ،فنانس سیکریٹری شفیع محمد گورچانی ،شیخ شبیر، بلال احمد ،خلیل احمد کھیتران نثار احمد ابڑو و دیگر نے مشترکہ جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں کمیونٹی سکولوں میں تعنیات اساتذہ کی خدمات قابل ستائش ہیں کہ کمیونٹی اساتذہ دور دراز علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں دہی علاقے جہاں پرکوئی سرکاری سکولز موجود نہیں تھے۔