ڈھاڈر، سندھ پولیس کی کارروائی ، داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: سہیون اور شکار پور بم دھماکوں سمیت سندھ اور بلوچستان میں دہشتگردی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم داعش کے دو اہم کمانڈرز بلوچستان کے ضلع کچھی میں ایک آپریشن کے دوران مارے گئے۔ 

کوئٹہ ، بھارت کیخلاف ریلی کا انعقاد ، مودی کا پتلا نذر آتش

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : بلوچستان کے تمام بلوچ پشتون سندھی قبائل سمیت ہر زبان بولنے والا جوان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے بھارتی نریندر مودی کو پتہ ہونا چاہئے کہ پاکستان کے جوان ہر مشکل گھڑی میں اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں بھارتی گیڈر بھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہم نے جس طرح سے بھارت کو ان کی حدود میں گھس کر مار ا ہے اسی طرح سے ہم دہلی میں پاکستان کا جھنڈا بھی لہرا دیں گے ۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ، بھارتی دراندازی کیخلاف مشترکہ قرار داد منظور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی دراندازی اور بزدلانہ حملے کیخلاف مشترکہ قرار داد منظور کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

عطیات کا بڑا حصہ غیر مستحق لے اُڑتے ہیں، احمد نواز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور سول سوسائٹی کے افراد نے کہا ہے کہ ملک میں ہرسال عطیات ،زکواۃ اور امداد کے نام پر جمع ہونے والی رقم554 ارب روپے کا30 فیصد جائز ضرورت مندوں کے بجائے غیر متعلقہ افراد پر خرچ ہوجاتا ہے ۔

قلت آب سنگین،کوئٹہ کے37 فیصد عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: غیرسرکاری تنظیم سالارڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اورسی پی ڈی آئی کے عہدیداروں نے کوئٹہ شہر میں قلت آب کی سنگین صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پانی کے حصول کیلئے کوئٹہ کے 37فیصدلوگوں کا انحصارٹینکرزپرہے۔

بھارتی جارحیت کیخلاف 1965ء والے جذبے کے تحت پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں ، احسان شاہ ، آصف بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ رکن بلوچستان اسمبلی سید احسان شاہ ، سیکرٹری جنرل آصف بلوچ ایڈووکیٹ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی ملک کو بزور طاقت زیر کرنا دیوانے کا خواب ہوسکتا ہے، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ صوبائی اسمبلیوں کا اجلاس طلب کرکے بھارت کے غیر جمہوری غیر سیاسی اقدامات کیخلاف قرار دادیں منظور کرائیں ۔ 

بیلہ سیلاب متاثرین کے امدادی سامان میں کیڑے اور سگریٹ فلٹرنکلنے کا انکشاف

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارش کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا حلقہ بیلہ شامل ہے، بیلہ کے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان چاول اور دال کی بوریوں میں کیڑے اور سگریٹ کے فلٹر نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔