پولیس اہلکاروں کا شہریوں پرتشددوزیراعلیٰ نے واقعہ کانوٹس لے لیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔پولیس اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور کو مارا پیٹا۔ویڈیو بنانے والے شہری کو بھی زدکوب کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ دو اہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔

چین اس وقت پاکستان سے ناراض ہے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی صورت میں کشمیر سے ہاتھ دھونا پڑیگا ، سی پیک پر بلوچستان کے عوام کے تحفظات ہیں ، فضل الرحمن

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: جمعیت علمائے اسلام ( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم خیالات کی دنیا کی جانب جارہے ہیں۔چین ہم سے اس وقت سخت ناراض ہے۔ہماری 70 سالہ دوستی جو اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوئی تھی اس پر پانی پھیر دیاہے۔ سی پیک پربلوچستان کے لوگوں کو تحفظات ہیں۔ 

کوئٹہ، بی اے پی کے ناراض کارکنوں کا پارٹی دفتر کے سامنے خاموش احتجاج

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض کارکنوں کا پارٹی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں شریک کارکنوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھیں تھی، مظاہرے میں شریک افراد نے دفتر کے آگے لائن بنا کر خاموش احتجاج کیا۔

کراچی واقعہ, کوئٹہ میں ریسٹورنٹ کیخلاف کارروائی کافیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: کراچی میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد کی اموات کے واقعہ کے بعد ایڈمنسٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں نے آج سے ہوٹلوں ، ریسٹورنٹ، بیکری اور ڈیری فارمز کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

بی اے پی کارکنوں کا مشیروں کو برطرف اور کوئٹہ ڈویژن کی کمیٹی کے قیام کیخلاف دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی میں مشاورت کے بغیر کوئٹہ ڈویژن کی کمیٹی کے قیام کے خلاف اور مشیروں کو برطر ف کر نے کے لیے کارکنوں نے پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ،گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میں ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت رابطہ سیکرٹری فتح جمالی کر رہے تھے ۔

بلوچستان ،مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے ، بیلہ میں 4افراد بہہ کر جاں بحق ، کیچ میں پھنسے افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، خضدار، آواران اورکیچ میں سیلابی صورتحال بارشیں تھمنے کے بعدقابو میں آگئی۔ ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگیا تاہم لسبیلہ میں چار افراد ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے جن میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ 

زبانوں کے معدوم ہونے کا تاثر غلط ہے ، ریاست مادری زبانوں کی اہمیت کو تسلیم کرے ، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے زبانوں کے معدوم ہونے کے تاثرکوپروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوموں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے ریاست مادری زبانوں کی اہمیت کو تسلیم کرے ۔ مادری زبانوں میں ابتدائی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے قانون پر عملدرآمد نہ ہو نے کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے ۔ مادری زبانوں میں لکھنا اورپڑھنا ہماری پارٹی کا سلوگن ہے ۔ 

جامعہ بلوچستان میں میرٹ کے برخلاف تعیناتیاں ،سینڈیکٹ ممبران کا اظہار تشویش

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ ممبران نے جامعہ میں ہونیوالے میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے گورنربلوچستان اورہائیرایجوکیشن کمیشن سے 86ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس میں تبدیلی ،وائس چانسلرکے من پسندفیصلوں،اساتذہ کالونی میں غیرقانونی الاٹمنٹ،ادارے میں ماحول کوخراب کرنے ،اساتذہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں سمیت جامعہ بلوچستان میں ہونیوالے غیرقانونی اقدامات کی تحقیقات کرانے کامطالبہ کیاہے۔

ملک میں بلوچستان سندھ وکے پی کارڈ کااستعمال نہیں ہونا چاہئے، شوکت یوسفزئی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: وزیراطلاعات خیبر پشتونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے۔ اب کوئی پنجاب، سندھ، بلوچستان یا خیبر پشتونخوا کارڈ نہیں چلے گا۔ کرپشن کرنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

کوئٹہ بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں کا دستی بموں سے حملہ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں بھتہ خور گروہ سرگرم ہوگیا۔ ایک ہی دن میں بھتہ نہ دینے پر سرکاری افسر کے گھر اور تاجر کے شوروم پر دیسی ساختہ اور دستی بم سے دوحملے کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بدھ کوکوئٹہ کے تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں حاجی غیبی روڈ پر محمد اکرم نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد نے بم پھینکا جو گھر کے اندر صحن میں گرگیا تاہم پھٹ نہ سکا۔