
کوئٹہ: جماعت اسلامی کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک دشمن قوتیں ملکر پاکستان کو نقصان پہنچارہی ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کوئٹہ میں زیادہ دیر تک قیام کرکے سیکورٹی سے متعلق روڈ میپ بنانا چاہیے تھا۔سیاسی قیادت اور قبائلی سربراہوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،ضلعیامیر مولاناعبدالکبیر شاکر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔