غلط پالیسیوں کے باعث ملک آج دنیا میں تنہا رہ گیا ،مودی اورنوازشریف بلوچستان اور کشمیر پر سیاسی اسکورنگ کررہے ہیں، اخترمینگل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی: بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان دنیا میں تنہارہ گیاہے،اپنے حقیقی لیڈروں کو دیوار سے لگاکر درباری سیاستدانوں کو اقتدار میں لاکر آج ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، پاکستان کی بقاء تمام صوبوں کی خود مختاری دینے پر ہے، سیاسی ورکروں کو لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے سے کوئی بھی مذاکرات کی میزپرنہیں بیٹھے گا،

کرا چی بی ایس او آ زاد کی بشیر بلو چ کی با زیا بی کیلئے ریلی کا انعقاد

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بی ایس او (آزاد) کی جانب سے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شبیر بلوچ کی رہائی کے حوالے سے آرٹس کونسل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں بی ایس او(آزاد) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی ۔

ٹرین دھما کے میں سپیشل برانچ کے دواور پاک فو ج کا ایک جوان جاں بحق ہو ا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:جعفرایکسپریس بم دھماکے میں محرم الحرام کی ڈیوٹی کیلئے نصیرآباد جانے والے اسپیشل برانچ پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈکے دو اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ پولیس کے پشین میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل احمد اللہ ولد سفر محمد کاکڑ سکنہ کلی لمڑان پشین اور چمن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شمس اللہ ولد فتح محمد کاکڑ سکنہ خانوزئی پشین کو محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کی کلیئرنس ڈیوٹی کیلئے خصوصی طور پر کوئٹہ بلاکر نصیرآباد جانے کی ہدایت کی گئی۔

7اور10محرم کو کوئٹہ میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنیکی سفارش

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ سے7اور10اگست کو کوئٹہ میں موبائل ،وائر لیس فون اوروائر لیس انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارت داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کو ایک مراسلہ لکھا ہے

مچھ کے قریب ٹرین پر بم حملہ7افراد جاں بحق،27زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ228مچھ: بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان )میں ریلوے پٹڑی پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ میں چار سرکاری ملازمین سمیت سات مسافر جاں بحق اور ستائیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر اور ایمبولنسز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس بولان کی تحصیل مچھ میں واقع ریلوے اسٹیشن سے335مسافروں کو لیکر گیارہ بجکرچالیس منٹ پر روانہ ہوئی

کوئٹہ ،پٹڑی پر مشکوک افراد کے شبے میں جعفر ایکسپریس کو روک لیا گیا

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس کو ریلوے پٹڑی پر مشکوک افراد کی موجودگی پر روک لیا گیا۔ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے ریلوے پٹڑی کلیئر کرنے کے بعد ٹرین روانہ کردی۔

خا لد لا نگو کی ریما نڈ میں مز ید تو سیع کر دی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:احتساب عدالت کوئٹہ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ خالد لانگو ، سابق صوبائی سیکریٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں انیس اکتوبر تک توسیع کردی۔

اندرون بلوچستان سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں متعدد افراد گرفتار ،اسلحہ وگولہ بارود برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+پنجگور: سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر کے زخمی شدت پسندوں سمیت 5افرادکو گرفتار کر لیا ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور سے ملحقہ ضلع واشک کے علاقے سکہ قلات میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا

سی پیک منصوبے کیخلاف نہیں تاہم بلوچستان ،کے پی کو حصہ دیا جائے ،اے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے سانحہ 8اگست اورسی پیک سے متعلق کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم سی پیک منصوبے کے مخالف نہیں تاہم اس میں بلوچستان اورخیبرپشتونخوا کے عوام کو ان کا حق دیاجائے ،دونوں صوبوں میں 24منصوبوں کے بیانات دئیے جارہے ہیں اگر ایک بھی منصوبے پر عملی کام دکھایاجائے