چمن ، لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہو ئی

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے چمن سے بارہ دن قبل لاپتہ دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ لیویز کے مطابق چمن کے علاقے خواجہ عمران کی پہاڑی سلسلوں میں ابتو کے مقام پر لیویز کو بارہ سے پندرہ سال کے دو بچوں کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کرکے قتل کیاگیا تھا۔ دونوں بچوں کی شناخت

کوئٹہ نواب بگٹی قتل کیس جج تبادلے کے باعث سماعت نہ ہو سکی

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: نواب محمد اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت جج کے تبادلے کے باعث نہ ہوسکی۔ آئندہ سماعت دو ستمبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت Iمیں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سما عت کیلئے نامزد ملزمان سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ،سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نو شیر وانی

کوئٹہ ،ڈکیتی کی وارداتیں ،ڈاکو ماراگیا ،دوافراد زخمی علاقے مکینوں کا احتجاج شاہراہ بلاک

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ اور قمبرانی روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر دو مالک مکان زخمی ہوگئے جبکہ زخمی مالک مکان کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ قمبرانی روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے خلاف علاقہ مکینوں اور بی این پی کے کارکنوں نے شاہراہ بند کرکے احتجاج بھی کیا ۔ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ بروری کی حدود میں اسپنی روڈ پر پہلوان بابا کے قریب پیش آیا

وزرارت اعلیٰ کے کیلئے میر ا نام بھی لیا جا رہا ہے جام کمال

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: وزیر مملکت برائے تیل و گیس جام کمال خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے تیل کی پیداوار ایک لاکھ بیرل کی حد عبور کرگیا ہے، دریافت شدہ ذخائر پر سالہ سال سے کام نہیں ہورہا تھا گزشتہ دو سال میں بہتر حکمت عملی کے تحت کمپنیز کو آمادہ کرکے کام شروع کروادیا ہے، بلوچستان میں مری معاہدے کے تحت حکومت کی تبدیلی وزیراعظم میاں نواز شریف کے وعدے کے مطابق ہوگی،

زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس ،ملزم پکار مری پر فرد جرم عائد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ نے قائداعظم ریذیڈنسی حملہ کیس میں ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی ۔ قائداعظم ریذیڈنسی حملہ کیس کی سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ٹو کے جج جناب نوروز خان ہوت نے کی۔ سماعت کے دوران ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم پکار مری کو پیش کیا گیا جبکہ استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر تیمور شاہ اور تفتیشی ٹیم کے افسران پیش ہوئے۔

کوئٹہ ، بی ایم سی ہسپتال عدم توجہی کے باعث شدید بدنظمی کا شکار

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس شدید مد انتظامی کا شکار ،گزشتہ ایک ماہ سے ٹیوب ویل خراب ہسپتال میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ،اپریشن تھیٹر ،تھلسمیاں ،کے مریضوں سمیت تمام مریضوں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صوبائی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں واقعہ بولان میڈیکل کمپلیکس احکام بالا کی عدم توجہی کے باعث شدید بد نظمی کا شکار ہے

پشین سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کوئٹہ ،بولان اور خاران میں سر چ آپریشن 6 افراد گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین سے لیویز کو تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پشین لیویز کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ضلع پشین کی تحصیل سرانان سے تقریبا 45 کلو میٹر دور ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کی سرحد سے ملحقہ علاقہ دینا رزئی میں پہاڑی اور ویران علاقے سے ملی ہیں

کوئٹہ ،گوالمنڈی تھانہ کے قریب دھماکہ ،پولیس اہلکار جاں بحق ،سات افراد زخمی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک پر مشتبہ بیگ چیک کرتے ہوئے دھماکا ہوگیا، پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس حوالدار اور پندرہ سالہ بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق منگل کی شام تھانہ گوالمنڈی کے سامنے واقع شہر کے مصروف علاقے گوالمنڈی چوک پر اس وقت بم دھماکا ہوا

ڈیرہ بگٹی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سوئی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دو راکٹ داغے گئے ۔ لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے 130کلو میٹر شمال مشرق میں کلچاس کے مقام پر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا اس وقت کیا گیا جب وہاں سے ایک پک اپ گاڑی گزر رہی تھی۔

سبی میں کالعدم تنظیموں کے 50 ارکان ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سبی میں کالعدم تنظیموں کے 50 ارکان ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ بھاری تعداد میں ہتھیار بھی سیکورٹی حکام کے حوالے کردیئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ ری پبلکن گارڈز ہے