کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر راکٹ حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی نے کیچ میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
ہتھیارپھینکنے والوں کیلئے ہمارے پاس محبت ہے \’ بلوچ نوجوان کسی نام نہاد آزادی والے جھانسے میں نہ آئیں، جنرل ناصر جنجوعہ
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی عوام پاکستان کے دل کی دھڑکن اور پہچان ہیں،انہوں نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور عوام کو مزید زخم مت دو اورلڑائی چھوڑ دو تعلیم حاصل کر کے وہ اپنے آپ کو بہتر انسان بنائیں ۔
کوئٹہ اور تربت میں فائرنگ ، پولیس حوالدار سمیت2افراد جاں بحق4زخمی ،پنجگور سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد
کوئٹہ اور تربت میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس حوالدار سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پنجگور سے چار روز پہلے اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ہفتہ کی دوپہر کوئٹہ کے پولیس تھانہ سریاب کی حدود میں چکی شاہوانی کے قریب کلی اسماعیل آباد میں پیش آیا
کوئٹہ ،سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک8گرفتار ،لواحقین کا میت کیساتھ ریڈ زون میں احتجاج
کوئٹہ: کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس اور ایف سی کے ساتھ سر چ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔سرچ آپریشن کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار گرفتار بھی کیاگیا ۔ ہلاک ہونے والے شخص کے ورثاء نے پولیس پر جعلی مقابلے کا الزام لگاتے ہوئے گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سڑک پر میت رکھ کر احتجاج کیا۔
صولت مرزا کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ہونے کا امکان،مقدمہ وعدہ معاف گواہ کی حیثیت سے چلے گا ۔
کوئٹہ : حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ صولت مرزا اور دوسرے ملزمان پر دوبارہ مقدمات چلائے جائیں گے، حکومت نے یہ فیصلہ صولت مرزا کے اقبالی بیان کے بعد کیا ہے جس میں سابق وفاقی اور صوبائی (سندھ )کے وزیر وں پر ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے سنگین الزامات لگائے گئے
صولت مرزا کی پھانسی مزید تاخیر ہو سکتی ہے
کوئٹہ: سینٹرل جیل مچھ میں قید صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ مقرر کرنے کیلئے جیل انتظامیہ نے متعلقہ عدالت کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ پھانسی پر عملدرآمد میں مزید دو دن کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق صولت مرزا کی پھانسی 72 گھنٹے تک مؤخر کی گئی ہے اور یہ مدت 22 مارچ کو ختم ہوجائے گی۔
شاہرگ ، کوئلہ کان میں زیریلی گیس بھر جانے سے دو کانکن جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو کانکن دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے میر زمان اور خیر زمان دونوں بھائی ہیں اور ان کا تعلق سوات سے بتایا گیا ہے
صولت مرزا کے اہلخانہ کے نام لکھا خط روزنامہ آزادی نے حاصل کرلیا
کوئٹہ : سینٹرل جیل مچھ میں قید صولت مرزا نے پھانسی مؤخر ہونے سے قبل اہلخانہ کے نام خط لکھا تھا جس کی تفصیلات روزنامہ آزادی نے حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ خط صولت مرزا سے آخری ملاقات کے بعد اہلخانہ کو حوالے کیا گیا تھا۔ صولت مرزا نے وصیت لکھنے سے انکار کیا تھا
کوئٹہ میں موجود صولت مرزا کے رشتہ داروں کو سیکورٹی فراہم کردی گئی
کوئٹہ: صولت مرزا کی کراچی میں رہائشگاہ پر پولیس تعینات کردی گئی جبکہ کوئٹہ میں موجود رشتہ داروں کو بھی سیکورٹی فراہم کردی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل مچھ میں قید سزائے موت کے قیدی صولت علی خان عرف صولت مرزا سے جمعرات کو بھی رشتہ داروں نے ملاقات کی
ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے ہوشاب میں