
کوئٹہ : بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں قید سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کرادی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مچھ کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کو پھانسی دینے کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔جیل حکام کے مطابق صولت مرزا سے ان کی اہلیہ ، بیٹے ، بہن اور بھا نجے نے ملاقات کی ۔ منگل کی دوپہر بارہ بجے شروع ہونے والی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی