کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں حکومتی ارکان نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے حکومت نے سنجیدگی سے اقدامات کئے ہیں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ حکومت ٹڈی دل اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کنکشن منقطع ہونے سے روکنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے لوگوں کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان اسمبلی’سرحدوں کی بندش کے خلاف تحریک التواء منظور
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان کی ایران اور افغانستا ن سے منسلک سرحدوں اور سمندری حدود کی بندش کے خلاف تحریک التواء منظور کر لی گئی تحریک پر بحث17جولائی کے اجلاس میں کی جائیگی، منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے پاک افغان بارڈر چمن کی بندش کے خلاف تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر تجارتی اور کاروباری سلسلوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔
تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنے اور معشیت کا پہیہ چلانے کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں، میر ضیاء لانگو
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سینٹر منظور احمد کاکڑ سے انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ نے سول سیکرٹریٹ محکمہ داخلہ کانفرنس روم میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط نے بریفننگ دی،
سرفراز بگٹی بچی اغواء کیس، بچی کو نانی کے حوالے کردیا گیا، وکیل سرفراز بگٹی
کوئٹہ: سینیٹر سرفراز بگٹی بچی اغواء کیس کی سماعت ہوئی، سرفراز بگٹی کے وکیل ایاز ظہور نے عدالت کو بتایا کہ بچی کو نانی کے حوالے کردیا گیا،
اردویونیورسٹی انتظامیہ کی انتقامی کارروائیاں ملازمین سراپااحتجاج
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کی انتقامی کارروائی ملازمین پر ظلم کی انتہاء ہے، جامعہ اردو کی موجودہ انتظامیہ نے سیاسی بنیادوں پر میڈیکل بقایا جات کے نام پر خطیر رقم ملازمین کی تنخواہوں میں سے کاٹ دی ہیں، واضح رہے کہ تقریباََ 150ملازمین کے میڈیکل بل حد سے تجاوز کرگئے تھے جن کی ادائیگی جامعہ کی پچھلی انتظامیہ نے خود کی تھی۔
جام کمال کا 30ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ کے منصوبے پر بلاتاخیر عملدرآمد کی ہدایت
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کوئٹہ کی ترقی کے ماسٹر پلان اور صوبے کے 30 دیگر ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے بعض اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی،
ہوٹل اور شادی ہالز کی بندش کیخلاف منان چوک پر احتجاجی دھرنا
کوئٹہ: ہوٹلز میں ایس پیز کے تحت بیٹھ کر کھانا کھانے،اسمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کے آئندہ نوٹیفکیشن میں رات 10 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے اورشادی ہالز کو کھولنے کی اجازت دیئے جانے کے مطالبات کیلئے تاجر نے احتجاجی ریلی نکالی
منافع بخش نیشنل بینک کو بھی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی طرح تباہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں: اسلم ترین
کوئٹہ:نیشنل بینک آف پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتما م ہفتہ کو محمد اسلم ترین اور منان آغا کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے
عمران خان کی حکومت 2ماہ مزیدچلی تو سسٹم کو سنبھالنا مشکل ہوجائیگا:علی مدد جتک
کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو بحران در بحران کا شکار کردیا ہے، اگر عمران خان کی حکومت 2ماہ مزیدچلی تو سسٹم کو سنبھالنا مشکل ہوجائیگا،
لیاری:بس اسٹاپ کی منتقلی کے خلاف لیاری عوامی محاذ احتجاجی مظاہرہ
لیاری لیمارکیٹ ٹھٹھہ بدین سجاول گڈاپ منگوپیر بس اسٹاپ کی منتقلی کے خلاف لیاری عوامی محاذ کے جانب سے لیمارکیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ٹرانسپورٹروں دکانداروں. ہاتھ گاڑی والوں. ڈرائیوروں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی.