کوئٹہ ،بی اے پی کے سینیٹر منظور کاکڑ پر قاتلانہ حملہ ،محفوظ رہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ پر ایئرپوٹ روڈ سے متصل کلی گل محمد کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے میں سینیٹر منظور کاکڑ محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان،کورونا کے 29کیسز رپورٹ، 293مریض صحت یاب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 29کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد11128جبکہ اموات کی تعداد 126ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستا ن میں کورونا وائرس کے مزید 29کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11128جبکہ اموات کی تعداد 126ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے: لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران صوبے کے 16اضلاع میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے کیسز میں کمی آئی ہے، جولائی کے ایک تاریخ سے 8تاریخ تک کل 4ہزار 3سو 29کرائے گئے ٹیسٹ میں سے 5سو 76مثبت آئے ہیں اسی طرح کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

 ” صدیق بلوچ“ میڈیا اکیڈمی کاتعمیراتی کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کرلیاجائیگا: نورالامین مینگل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ : سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ” صدیق بلوچ“میڈیا اکیڈمی کاتعمیراتی کام آئندہ وماہ میں مکمل کرلیاجائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان رواں سال اکیڈمی کاافتتاح کرینگے۔

پنجاب کو ہم اپنا گھر سمجھتے ہیں جام، بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے، بزدار

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ/لاہور: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 90 شاہراہ قائداعظم پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی، 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بھی بند رہینگے، نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ، ہوٹلز، تفریح مقامات، اسپورٹس گراونڈز، پارک پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی 15 جولائی تک برقرار رہے گی، ایس او پیز کے… Read more »

بلوچستان ہائیکورٹ کا آئن لائن کلاسز طریقہ کار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ میں آئن لائن کلاسز کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سماعت کیدرخواست گزار کے وکیل میر عطااللہ لانگو نے کیس کی پیروی کی جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر حکام عدالت میں پیشبلوچستان ہائیکورٹ کا آئن لائن کلاسز طریقہ کار… Read more »

وسائل کا تحفظ تقریر و شور شرابے سے ممکن نہیں، بجٹ عوام دوست ہے یا نہیں فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے کے سائل وسائل کا تحفظ تقریر و شور شرابے سے نہیں کیاجاسکتا ہے بجٹ عوام دوست ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیاجائے،،کوئٹہ ماسٹر پلان پر ماضی کی حکومتوں میں ایک انچ بھی کام نہیں ہوا تھا اس پر اب نہ صرف کام تکمیل کے قریب ہے۔ لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا ر ہے ہیں، کم خرچ ہا?سنگ اسکیم بنارہے ہیں۔

کیسکو نے کوئٹہ شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں دو گھنٹے کمی کا اعلان کر دیا 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے کوئٹہ شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں دو گھنٹے کمی کا اعلان کر دیا ہے اور اس ریلیف کا اطلاق اتوار کی شام سے باقاعدہ طور پر ہوچکا ہے تاہم کوئٹہ شہر میں موجود زرعی فیڈر اس ریلیف سے مستفید نہیں ہونگے۔