عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، امریکا

Posted by & filed under اہم خبریں.

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے خلاف قانونی کارروائی کو پاکستانی عدالتوں کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا کا کردار نہیں۔

ہمیں جنگ کیلئے مجبور نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا طلبہ یونیز بحال کرنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں طلبہ یونیز بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں اور واپس نہیں آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لیں۔

بلو چستان حکومت نے کْنٹانی سرحدی کراسنگ پوائنٹ کو بند کر دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلو چستان نے کْنٹانی سرحدی کراسنگ پوائنٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا۔ محکمہ داخلہ کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ایران سرحد پر کنٹانی کراسنگ پوائنٹ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا کنٹانی کراسنگ پوائنٹ سے ایرانی تیل کا کاروبار ہوتا ہے ۔

چینی سفیر کا بیان حیران کن ہے جو پاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا: ترجمان دفتر خارجہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ چین کے پاکستان میں سفیر کا بیان حیران کن ہے جو دونوں ممالک کے سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔