ایس سی او اجلاس کے مہمان اچھا تاثر لے کر جائیں گے، عطا تارڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے شنگھائی تعاون اجلاس کے لیے بہترین انتظامات کیے۔ غیر ملکی مندوبین پاکستان سے اچھا تاثر لے کر جائیں گے۔

ایس سی او کا مشترکہ اعلامیہ: ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام، علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں ایک دوسرے کی خود مختاری کے احترام، علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کامیاب اجلاس پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ایسے وقت میں مل رہےہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں، جے شنکر کا ایس سی او اجلاس میں خطاب

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کو اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہےہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں۔

ہر الیکشن میں ہمیں عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا، بلاول

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں ہماری جماعت کے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا، ایسی وفاقی آئینی عدالت جس میں تمام کیلئے مساوی نمائندگی ہو۔

عالمی سرکاری قرض پہلی مرتبہ 100 کھرب ڈالر سے بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف

Posted by & filed under اہم خبریں.

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ رواں سال دنیا کا مجموعی سرکاری قرض پہلی مرتبہ 100 کھرب ڈالر سے بڑھنے کا خدشہ ہے اور اس کی رفتار پیشگوئیوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ سکتی ہےکیونکہ سیاسی جذبات اضافی اخراجات کے حق میں ہیں اور سست شرح نمو قرض لینے کی ضرورت اور اخراجات کو بڑھا دیتی ہے۔