سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں: وزیر خزانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

پشاور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ  سیلابوں سےمتعلق فیصلہ کیا ہےکہ فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے اور کوشش ہےکہ اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں۔

آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف

Posted by & filed under اہم خبریں.

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں، جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کرسکتے، اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی۔

عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب زدگان کے لیے عالمی امداد کا مطالبہ کرنے والوں پر پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں اپنے موقف پر معافی مانگے سے انکار کردیا، کہا کہ اپنے عوام کے ہاتھ میں کشکول نہیں دے سکتی۔

جنگوں کا نہیں ترقی کا سوچنا ہوگا، پورا مشرق چین کیساتھ ملکر کام کرے گا، صدر زرداری

Posted by & filed under اہم خبریں.

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنگوں کا نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا، پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں، ترقی کا حق سب کا ہے، چین کے ساتھ پاکستان کا تعاون اب خلا تک پہنچ چکا ہے، زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں کچھ نکات پر وضاحت اور مذاکرات کی ضرورت ہے، قطر

Posted by & filed under اہم خبریں.

منصوبے کے تحت تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے، حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا، اسرائیلی فوج بتدریج واپس بلائی جائے گی اور غزہ کی حکمرانی کے لیے ایک غیر سیاسی ٹیکنوکریٹ کمیٹی قائم کی جائے گی۔

’جو افسران میری پالیسیوں سے اختلاف کریں گے، انہیں برطرف کیا جائے گا‘؛ صدر ٹرمپ کی امریکی جنرلز کو دھمکی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو افسران اِن کی پالیسیوں سے اختلاف کریں گے، انہیں فوراً برطرف کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں میرٹ کو ترجیح دی جائے گی اور سیاسی بنیادوں پر کسی کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔

’ہم نے بغیر وعدوں کے کام مکمل کیے‘، مریم نواز کا مری کیلئے ٹرین اور گرین لائن بس چلانے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کم عرصے میں نوازشریف کارڈیالوجی سینٹر تعمیر کیا، آج  کارڈیالوجی سینٹر نے کام شروع کردیا اور 5 لوگوں کی انجیو گرافی ہوئی ہے، میں ان سے مل کر آئی ہوں، چند دنوں میں کارڈیک سرجری بھی شروع کردیں گے۔