بلوچستان میں آپریشن کیخلاف برلن میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ ایک جاری کرد ہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر ایس او کے جانب سے جر منی کی دارالحکومت برلن میں ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی نویں بھرسی اور بلوچستان میں ریاستی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی جس میں بلوچ ری پبلکن پارٹی جرمنی چیپٹر کے صدر اشرف شیر جان بلوچ سمیت افغان دوستوں نے بھی شرکت کی

موجودہ حکومت کے پاس ناراض بلوچوں کو منانے کا مینڈیٹ ہے، ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کے پاس ناراض بلوچوں کو منانے کا مینڈیٹ نہیں تھا، ہمیں اپنے بھائیوں سے مذاکرات کرنے اور انہیں منانے کا وفاق کی طرف سے مینڈیٹ دیاگیا ہے اور اس سلسلے میں بلوچستان کے بنیادی مسائل پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی ہے

تعلیم و صحت میں بہتری لانے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کررہے ہیں،ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور کم وسائل کے باوجود حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے دوردراز علاقوں میں لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے

بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے، بھارتی میڈیا

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

نئی دلی: پاکستان کے کشمیر سے متعلق اپنے اصولی مؤقف پرڈٹ جانے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر مذاکرات سے راہ فراد اختیار کرتے ہوئے پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت نے سرکاری طور پر منسوخ کی اطلاع نہیں دی۔

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے 7 ملزمان ہلاک

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: لیاری کے علاقے نیپئر میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے اہم ملزم صادق گڈانی سمیت 7 ملزمان مارے گئے جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری ،کوئٹہ کیلئے وزیر اعظم پیکج پر عمل ہوگا ،چیف سیکرٹری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت جمعرات کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمات کے فنڈز، وزیر اعظم کے کوئٹہ ترقیاتی پیکج سمیت متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایدیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے

صوبائی تعلیمی پالیسی مقامی حالات کو مد نظر رکھ کر وضع کر رہے ہیں ،صوبائی وزیر تعلیم

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبائی تعلیمی پالیسی صوبے کی ضروریات، تقاضوں اور مقامی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وضع کی جارہی ہے تاکہ اس سے معیاری تعلیم کو صوبے میں فروغ ملے اور صوبے کے عوام بھرپور انداز میں اس سے مستفید ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ اور نیشنل ایجوکیشن پالیسی2009کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایران اور پاکستان میں مذہبی دہشتگردوں کو حکومتی سر پرستی حاصل ہے ،حیر بیار مری

Posted by & filed under اہم خبریں.

لندن : بلوچ قوم دوست رہنماء حیر بیار مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ، کہ دنیا و عالمی برادری کو مذہبی دہشت گردی کی صورت میں جو چیلنج آج کی صورتحال میں ایران اور پاکستان کی جانب سے درپیش ہے اور یہ چیلنج نئے افکار کی بیخ کنی کرتے ہوئے ، جس طرح سے بنیاد پرستی اور جہادی کلچر کو پروان چڑھا رہا ہے اس کا موثر انداز میں جواب دینے کی ضرورت ہے وگرنہ اس سلسلے میں عالمی برادری کا کمزور ردعمل اسی طرح انسانی المیوں کو جنم دیتا رہے گا

پاک افغان باب دوستی میں انسداد پولیو مہم بہتر بنایا جائیگا، ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی سدرن کمانڈ کے نمائندے سے ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : پاکستان آرمی کی جانب سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی )بلوچستان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاک افغان سرحد باب دوستی میں انسداد پولیو مہم کو بہتر بنانے کیلئے پولیو ورکرز کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ، گزشتہ روز ای او سی بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی سربراہی میں اہم اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا

پاکستان اوربھارت سرحدوں پرتحمل سے کام لیں،امریکا اوراقوام متحدہ کی اپیل

Posted by & filed under اہم خبریں.

نیو یارک / واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اوربھارت سے اپیل کی ہے کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر تحمل سے کام لیں۔