واشنگٹن: امریکی کانگریس کے پینل نے، حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی امداد روکے جانے کے حوالے سے بِل کے مسودے کی توثیق کردی۔
Posts By: ویب ڈیسک
64فیصد پاکستانیوں نےکرپشن کی نشاندہی کردی
اسلام آباد: ایک ایسے وقت میں جب حکومت اور اپوزیشن جماعتیں پاناما اور دبئی لیکس کے بعد ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات اور تنقید کر رہی ہیں، غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافین) کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 64 فیصد پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ سرکاری اداروں میں کسی نہ کسی صورت کرپشن موجود ہے۔
پاناما پیپرزسامنے لانے والے شخص نےخاموشی توڑ دی
کراچی: پاناما پیپرز کو لیک کرنے والے مخبر ‘جون ڈو’ نے لیکس کے پیچھے موجود دستاویزات کو حکومتوں کو فراہم کرنے کی پیشکش کے ساتھ ساتھ مناسب تحفظ کا مطالبہ کردیا۔
سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے 63 کروڑ روپے برآمد، مشیر خزانہ نے استعفیٰ دیدیا
کوئٹہ: نیب نے بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ کے گھر چھاپہ مار کر 63 کروڑ سے زائد کی رقم سمیت 4 کروڑ مالیت کا سونا برآمد کرلیا جب کہ کارروائی کے بعد مشیر خزانہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
مکی آرتھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مکی آرتھر کو وقار یونس کی جگہ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا ہے۔
کندھ کوٹ ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ، 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار
کندھ کوٹ: پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران کندھ کوٹ ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
’آئی ایم ایف ملکی خودمختاری پر ضرب لگاتی ہے‘
واشنگٹن: پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) صرف قرض نہیں دیتا، بلکہ ملکی خود مختاری پر ضرب بھی لگاتا ہے۔
مائیکل وان پوائنٹس کے نئے نظام کے مخالف
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے انگلینڈ کی سری لنکا اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پوائنٹس سسٹم کی تجویز کو بکواس قرار دیا ہے۔
احتجاج کرنے والے اوردہشت گرد پاکستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
سکھر: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، جبکہ سڑکوں اور چوراہوں پر دھرنا دینے اور انتشار پھیلانے والوں کا بھی یہی ایجنڈا ہے، وہ بھی پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، دونوں ہی پاکستان مین افراتفری پھیلانا اور امن کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔
لیہ: مٹھائی میں زہر دکان مالک کے بھائی نے ملایا
لیہ: صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 31 افراد کی موت کا راز اس وقت فاش ہوگیا، جب مٹھائی کی دکان کے مالک کے چھوٹے بھائی نے مٹھائی میں کیڑے مار دوا ملانے کا اعتراف کیا۔