نئی دلی: بھارتی حکومت کئی سال بعد ملکہ برطانیہ کے تاج میں جَڑے کوہ نور ہیرے کی ملکیت سے دستبردار ہوگئی جس کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جو ہیرے کی ملکیت کا دعویدار ہے۔
Posts By: ویب ڈیسک
کراچی اورخیبرپختونخوامیں انسداد پولیو مہم کا آغاز
کراچی ، خیبر پختونخوا: کراچی اور خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کی ویکسین پلائی جائے گی، رضا کاروں کی حفاظت کے لیے مسلح اہلکار بھی ہمراہ ہیں۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خولہ میں مقامی قبائل نے انسداد پولیو مہم پر پابندی لگادی۔
حب میں بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے 4 کارندے گرفتار
حب :حب میں سٹی پولیس کی جام کالونی میں کارروائی، بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے چار کارندے گرفتار کرلیے گئے۔
کرک میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ،3 افراد جاں بحق
کرک :کرک میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس کے مطابق کرک کے نواحی علاقے صابرآباد میں مخالفین نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی،جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں فائرنگ سے ریٹائرڈ فوجی افسر، بیٹا زخمی
کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔
اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس، پاناما لیکس پر کمیشن کی تشکیل پرغور
اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزرا اور (ن) لیگی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن بنانے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزرا اور (ن) لیگی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور دیگر شریک ہیں۔
پاس ورڈ بناتے وقت کی جانے والی 5 عام غلطیاں
اکثر لوگ اپنا پاس ورڈ یاد رکھنے کے لیے کسی مشہور نام یا پھرعام طور پر استعمال کی جانے والی ہندسوں یا حرفوں کی ترتیب رکھتے ہیں لیکن ایسے پاس ورڈ ہیکرز کا بآسانی شکار ہوجاتے ہیں اس لیے ماہرین نے پاس ورڈز بناتے وقت 5 ایسی ہی غلطیوں کی نشان دہی کی ہے جس سے بچ کر ایک محفوظ پاس ورڈ بنایا جا سکتا ہے۔
ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی
اسلام آباد: ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالے جانے پر ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی۔
ترکی: میٹروبس کو دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی
استنبول : ترکی کے شہر استنبول میں میٹرو کی ایک بس کو آگ لگ گئی ، واقعے کے بعد میٹرو سروس معطل کر دی گئی ۔ حکام کے مطابق واقعہ شہر کے علاقے توپ کپی میں واقع ایک میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور پھر بس کو آگ لگ گئی،
عمران خان کی لندن سے واپسی ، انکوائری کمیشن قبول کرنے سے انکار
لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن سے وطن واپس آگئے ، میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس سکینڈل کی انکوائری کیلئے قائم کیا جانے والا کمیشن قبول نہیں