لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرادی گئی۔
Posts By: ویب ڈیسک
پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کا برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
لندن: پاناما لیکس میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر اپوزیشن نے ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
ڈاکٹر عاصم کو مرضی کے اسپتال سے علاج کی اجازت مل گئی
کراچی: احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کو مرضی کے اسپتال سے علاج کی اجازت دے دی ہے۔
جامع حکمت عملی کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے، ملیحہ لودھی
نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جامع حکمت عملی کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ نیویارک میں امریکی وارکالج کے طلبا سے ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے لئے ضروری ہے،
بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ
نئی دلی: بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب ناصرجنجوعہ سے رابطہ کرکے پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کے سلسلےمیں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال کیا۔
مشکے آواران میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،بی این ایم
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیر کے روز سے مشکے، آواران اور جھاؤ میں تمام مواصلاتی نظام بند کرکے فورسز نے ایک وسیع پیمانے کا فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
سارونہ اور شاہ نورانی واقعے کیخلاف بی این پی کی اپیل پر بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر واقعہ سارونہ اور شاہ نورانی کے خلاف بلوچستان بھر میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی کوئٹہ ، نوشکی ، دالبندین ، خضدار ، وڈھ ، قلات ، مستونگ ، مکران ڈویژن ، نصیر آباد ڈویژن
چیرمین پی سی بی کے لئے ماجد خان کا نام وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد: ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرمناک کارکردگی کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں اکھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے اور کپتان اور کوچ کے استعفوں کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان کا نام چیرمین پی سی بی کے لئے تجویز کردیا گیا ہے۔
شعبہ صحت کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، نواب زہری
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صحت کی بہتر سہولتوں اور علاج ومعالجہ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے
وینزویلا میں بجلی بچانے کے لئے جمعہ کی چھٹی کا اعلان
کراسز: جنوبی امریکا کے شمالی ساحل پر واقع ملک وینزویلا کی حکومت نے ملک میں بجلی کے بحران کے باعث جمعہ کی چھٹی کا اعلان کردیا۔