گزشتہ برس کراچی سے3 ہزار 286 دہشت گرد گرفتار ہوئے، آئی جی سندھ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی: آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ 2015 کے دوران شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 286 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں مختلف کارروائیوں اور واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کو امدادی رقم کے چیکس کی تقسیم کئے گئے، جس کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی تھے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کو مجموعی طور پر 11 کروڑ 80 لاکھ روہے کے امدادی چیکس تقسیم کئے

عمران فاروق قتل کیس کے دوملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نے عدالت کے سامنے اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 3 میں سے 2 ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کو ایف آئی اے نے سخت سیکیورٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد عبدالستارعیسانی کے روبرو پیش کیا، جہاں دونوں ملزمان نے دفعہ 164 کے تحت اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق کیس کے تیسرے مرکزی ملزم معظم علی نے اعتراف جرم سے انکار کردیا ہے، اس کا کہنا ہے وہ اس کیس میں کسی طرح بھی ملوث نہیں، اس لئے وہ اعتراف جرم نہیں کرے گا

چین معاشی مفادات کیلئے بین الاقوامی قوانین سے سرکشی کا مظاہرہ کررہا ہے، بلوچستان سالویشن فرنٹ

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اوربلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے مرکزی ترجمان میں کہاہے کہ بلوچ قومی آزادی کی جاری جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے چینی سامراج اپنی معاشی مفادات کی تکمیل اور ہوس تجارت کے لئے بین الاقوامی قوانین سے سرکشی کامظاہرہ کررہاہے بلوچ مرضی و منشاء کے بغیر گوادر میں سرمایہ کاری معائدات اور تجارتی راہداری منصوبے اور بحر بلوچ کو اپنی عسکری و کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا خواب بلوچ اور ریاست مابین جنگ کو مزیدخونریز کرنے کی کوشش ہے ترجمان نے کہاکہ گوادر پورٹ کے حالیہ دورے اور چینی سرمایہ کاری کی تحفظ کی بات بلوچستان میں جارحیت

بلوچستان میں امن کی بحالی میں فوج کا کردار نا قابل فراموش ہے اقتصادی راہداری میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نے ہرشعبہ میں ہماری مدد کی اور براہِ راست امن کی کوششوں کے علاوہ بلوچستان پولیس کے جوانوں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے جدید تربیت سے آراستہ کرنے کا پروگرام کا آغاز کیا جس سے پولیس کی کارکردگی میں مزید نکھار آرہا ہے کیونکہ ایک پیشہ ور ، تربیت یافتہ اورمنظم پولیس فورس ہی صوبے کے امن کی اصل ضامن ہے۔ آج پولیس کے ان جوانوں کی تربیت کا معیار اور اُنکی پیشہ وارانہ مہارت دیکھ کر نہ صرف مطمئن ہوں بلکہ اپنی اس فورس کو قابل فخر سمجھتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والے بلوچستان پولیس کی چھٹے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل آفیسرکمانڈ نگ33ڈویژن میجر جنرل اظہر نوید حیات خان،ا راکین صوبائی اسمبلی، میر سرفراز بگٹی، شیخ جعفر خان مندوخیل، عبدالرحیم زیارتوال، میر عاصم کرد گیلو، میر اظہار حسین کھوسہ، سردار رضامحمد بڑیچ، انجینئر زمرک خان آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن،سینٹر آغا شہباز درانی آئی جی پولیس احسن محبوب، ہوم سیکرٹری، کمشنر کوئٹہ اور دیگراعلیٰ سول و ملٹری حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کیونکہ پولیس ہی قانون نافذ کرنے کی کوششوں کا نقطہ آغاز بھی

‘انگلینڈ گروپ اسٹیج سے باہر ہوا تو خود کو گولی مار لیں گے’

Posted by & filed under کھیل.

لندن: انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین گرگ ڈائیک نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم یورو کپ 2016 کے گروپ اسٹیج میں ہی باہر ہو جاتی ہے تو ہم سب خود کو گولی مار لیں گے۔ فرانس میں 10 جولائی سے شروع ہونے والے یورپ کے سب سے بڑے مقابلے میں انگلینڈ کا گروپ میچوں میں ویلز، سلواکیہ اور روس جیسے حریفوں سے سامنا ہو گا تاہم انہیں ورلڈ کپ 2014 کی طرح بڑے اپ سیٹ کا خطرہ ہے جہاں وہ 1958 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئے

بلوچ نسل کشی کی پالیسیوں میں شدت لائی جارہی ہے، بی ایس او آزاد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بی ایس او آزاد مند زون جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل نائب صدر منعقد ہوا ۔اجلاس کے مہمانِ خاص مرکزی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر علی شیر بلوچ تھے۔اجلاس میں مرکزی سرکیولر،زونل کارکردگی رپورٹ،تنظیمی امور،علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال ،تنقیدی نشست اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے ۔اجلاس کی شروعات شہدائے آزادی کی یاد میں خاموشی سے ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے کہا آج بلوچستان میں جبری قبضہ کو مستحکم و طول دینے کیلئے بلوچ سرزمین پر خونی کھیل کھیل رہے ہیں اب تک ریاستی اداروں کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ فرزندان ماورائے آئین و قانون شہید جبکہ ہزاروں کی تعد اد میں اذیت گاہوں میں پابند سلاسل ہیں انہوں نے کہا شہداء کی قربانیاں بلوچ قومی تحریک کی فکری رہنمائی کرتے ہوئے قبضہ گیریت کو کمزور کرچکے ہیں، اس سے ریاست خواس باختگی میں نہتے بلوچ عوام اور کمسن بچوں کو اپنی طاقت کا نشانہ بنا رہی ہے اور بلوچ نسل کشی کی پالیسیوں میں شدت لارہی ہے ،اور چائنا سمیت دوسری ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ معاہدات کرکے بلوچستان میں سرمایہ کو ممکن بنانے کیلئے ان سے مالی و عسکری مدد لیکر انہیں بلوچ عوام کی نسل کشی میں استعمال میں لارہی ہے

اکنامک کوریڈورکامغربی روٹ کوئٹہ سے ہوتاہوا خضدار جائیگا،شاہد اشرف تارن

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہداشرف تارن نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پرسینیٹرآغا شاہد درانی بھی موجودتھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان اکنامک کوریڈور کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کوچیئرمین نیشنل ہائی وے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈورکامغربی روٹ کوئٹہ سے ہوتاہوا خضدار جائیگا

بلوچستان کے عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے ،صدر ممنون

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد : صدرمملکت ممنون حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری نے منگل کے روز ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں بلوچستان کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سردار ثناء اﷲ زہری کی صدر پاکستان سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے صوبہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ان کی قیادت میں ترقی کرے گا اور وہ اس سلسلے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔

امریکہ: اسلحے کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے صدارتی حکم نامہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

امریکی صدر براک اوباما اسلحے کے غیر قانونی استعمال روکنے کے سلسلے ایک صدارتی حکم نامے کی منظوری دیں گے۔ جس کے تحت اسلحہ یا دوسرے آتش گیر اسلحے خریدنے والوں کی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔ کانگریس کی جانب سے بندوق کے نئے قانون کی مخالفت کے باوجود صدر منگل کو اس کے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اسلحے اور بندوق بیچنے والے تمام تاجر جو نمائشوں میں یا آن لائن اسلحے فروخت کرتے ہیں ان پر یہ دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ متوقع خریدار کے ماضی کی جانچ کریں۔ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار رینڈ پال نے کہا ہے کہ وہ اس ایگزیکٹو عمل کی ’پوری شد ومد کے ساتھ مخالفت کریں گے

پاکستان ایئر بیس کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرے: امریکہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان سے یہ ’امید‘ ہے کہ وہ پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئر بیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگجو گروپس کو نشانہ بنانا چاہیے۔ خیال رہے کہ یونائٹیڈ جہاد کونسل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یہ مختلف جنگجو تنظیموں کا ایک گروپ ہے جو بھارتی حکومت کے خلاف کشمیر میں برسرپیکار ہے۔ پٹھان کوٹ پر ہونے والے تازہ حملے کو بھارت اور پاکستان کے درمیان حال میں شروع ہونے والی قیام امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جان کربی نے کہا: ’حکومت پاکستان نے اس معاملے میں پر زور انداز میں آواز اٹھائی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جس طرح انھوں نے اس پر بیان دیا ہے وہ اسے اسی طرح برتیں گے۔ ہم پاکستانی حکومت کی اعلی سطح سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ جنگجو گروپس کو ضرور بالضرور نشانہ بنائیں