اسلام آباد: ایم کیو ایم نے خواتین کوکابینہ میں 50 فیصد نمائندگی دینے کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا توایم کیوایم کی جانب سے خواتین کو کابینہ میں 50 فیصد نمائندگی دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں کسی بھی فرد کی شمولیت اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پرہوتی ہے جنس کی بنیاد پرنہیں، اس لئے بل کو قانون کے مطابق متعلقہ کمیٹی بھجوایا جائے
Posts By: ویب ڈیسک
’اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر تناؤ کم ہو سکتا ہے‘
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کی سخت مذمت کی ہے اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ سفارتی خانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔ سوموار کی شب سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کو سعودی سفارت خانے پر ہونے والے حملے پر شدید تشویش ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ ان کے تنازعے سے شام کی جنگ کو ختم کرنے کے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہیں
دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سری لنکا کے ساتھ مل کرکام کریں گے،وزیراعظم
کولمبو: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدام پر سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ کولمبو میں سری لنکن صدر کے ہمراہ وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سری لنکن قیادت سے مذاکرات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئے جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں ممالک کا اس پر یکساں موقف ہے، پاکستان اور سری لنکا باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کے مواقع بھی موجود ہیں
زیڈان ریال میڈرڈ کے کوچ مقرر
میڈرڈ : اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے فرانس کے سابق مشہور فٹ بالر زین الدین زیڈان کو ٹیم کا کوچ مقرر کردیا۔ زین الدین زیڈان کو رافیل بینٹیز کی جگہ کوچ کا عہدہ دیا گیا ہے جنھیں 7 ماہ قبل ریال میڈرڈ کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ زیڈان ریال میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیریزکے 12 سالہ مدت میں کلب کے 11ویں کوچ ہیں۔ زیڈان کا شمار ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلنے والے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا
آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈکپ سے دستبردار
سڈنی:آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کے باعث رواں ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل اکتوبر2015 میں آسٹریلیا نے سیکیورٹی کے مخدوش حالات کو وجہ بناتے ہوئے بنگلہ دیش میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) کے چیف ایگیزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ حالات میں بہتری نہیں آئی ہے اور حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے باشندوں کو بنگلہ دیش میں سفر کے لیے سیکورٹی خطرات اسی طرح موجود ہیں
چائنا کے ساتھ گوادر کو جنگی مقاصد کیلئے استعمال کر نے کا معاہدہ کیاگیاہے، بی ایس او آزاد
کوئٹہ: بی ایس او آزاد کی جانب سے بلوچستان بھر میں پمفلٹ بعنوان ’’بلوچ قومی تحریک، ریاستی عزائم اور ہماری زمہ داریاں‘‘ تقسیم کی گئی۔ جس میں بلوچ عوام کو مخاطب کرکے بی ایس او آزاد نے کہا کہ بلوچ عوام 27مارچ1948سے لیکر تاحال اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔آزادی کی اس جدوجہد میں اب تک ہزاروں نوجوان و بزرگ اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں، ہزاروں زخمی ہو کر معزور ہو چکے ہیں جبکہ لاتعداد بلوچ فرزندان اپنی فطری حق آزادی کے لئے جدوجہد کرنے کے جُرم میں ریاستی عقوبت خانوں میں غیر انسانی تشدد برداشت کررہے ہیں۔لیکن آزادی کی جدوجہد چونکہ اپنی جڑیں بلوچ عوام میں پیوست کرچکی ہے، اس لئے تمام تر ریاستی جبر و تشدد و غیر انسانی اعمال کے باوجود بلوچستان بھر میں آزادی کی تحریک روز بہ روز فعال و متحرک ہو کر دشمن ریاست کے لئے حواس باختگی و پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔آزادی کی تحریک میں سرداروں و نوابوں کے بجائے عام بلوچ عوام کی شرکت سے قابض حکمرانوں کے لئے بلوچستان میں اپنا غیر قانونی وجود مشکل سے مشکل ہوتا جارہا ہے
جیو اور جینے دو کی پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں، سرداراسلم بزنجو
خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی کابینہ تحصیل خضدار اور نال کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو ، ہاسٹل کوئٹہ میں منعقد ہوئے ، اجلاس میں پارٹی مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو ، ممبر سنٹرل کمیٹی ووائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالصمد ایڈووکیٹ، ضلعی صدر رئیس بشیر احمد نائید صدر اور جنرل سیکرٹری علی احمد پریس سیکرٹری سیف اللہ ملازئی، جوائنٹ سیکرٹر عبید گنگو، ماسٹر فدا بلوچ، غوث بخش بلوچ، عبدالمجید ، کاکا صدر نال خدا بخش بلوچ ، تحصیل خضدار کے صدر منیر احمد بلوچ جنرل سیکرٹری محمد اکرم لہڑی، اللہ بخش بلوچ کے علاوہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے نیشنل پارٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں نیشنل پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کئے گئے
خضدار، یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری بحال کیا جائے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی خضدارکے صدر رئیس بشیر احمد مینگل، جنرل سیکرٹری رئیس علی احمدبلوچ، نائب صدر طیب بزنجو نے اپنے مشترکہ بیان بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی خضدار سے درجنوں ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملازم دشمنی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ وہ غریب لوگ ہیں جو عرصہ سات آٹھ سالوں سے ڈیلی ویجز پر معمولی تنخواہوں پرگزارہ کر کے اپنے بچوں کی کفالت کررہے ہیں اور انہیں ایک ایسے موقع پر برخاست کیاگیا ہے کہ ان کی عمریں ملازمت کے حصول کے مدت سے گزر گئی ، انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ وائس چانسلر نے چارج سنبھالا ہے، یونیورسٹی میں غیراعلانیہ مارشل لاء لگا دیا ہے، ملازمین کو ناجائز تنگ کرنا اور انہیں مختلف بھرتیوں سے نقصان پہنچاناان کا مشغلہ بن گیاہے‘ روز اخباروں میں اپنی تصویر اور خبریں لگا کر یونیورسٹی کو ترقی دینے کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگرحقیقت میں تقریباََ 18مہینے میں یونیورسٹی میں 18اینٹ بھی نہیں لگواسکے،
امن دشمنو ں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،نواب ثناء زہری
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے سریاب کے علاقے بی بی نانی زیارت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا یسی بزدلانہ کاروائیاں کرنے والے عناصر امن کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کے عزم کو ہر گز متزلزل نہیں کرسکتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ کرتے ہوئے
ایران سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے ،مولانا واسع
کو ئٹہ : جمعیت علما ء اسلام (ف) کے رہنما اور بلو چستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مو لا نا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ایران سمیت دیگر ہمسا یہ ممالک کے ساتھ برا بری کی بنیا د پر تجا رت وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں چیمبر آ ف کا مرس کے اراکین اور دیگر تجا رت پیشہ افراد کو درپیش مشکلا ت کے خا تمے کے لئے ہر فورم پر ان کے شا نہ بشا نہ جدو جہد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،تجا رت سے وابستگی نہ ہو نے کی وجہ سے اس کے امور با رے زیا دہ نہیں جا نتا چیمبر کے اراکین کے تجا ویز کو اعلیٰ حکام تک پہنچا نے کے لئے ہر وقت تیا ر ہیں ،سیاست قا بل فخر کا م ہے تا ہم اس کی مد میں کسی کے ساتھ زیا دتی اور نا روا ء سلو ک کر نا درست نہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کا مرس کو ئٹہ بلو چستان میں اس کے عہدیداران اور اراکین کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع کیا۔اس موقع پر ان کے ہمرا ہ جمعیت علما ء اسلام کے رکن صو با ئی اسمبلی مفتی گلا ب کا کڑ بھی تھے ۔اس سے قبل ایوان صنعت و تجا رت کے صدر جما ل ترہ کئی نے کہا کہ صو بے میں تجا رتی زونز نہ ہو نے ،زراعت اور گلہ با نی کے شعبہ جا ت کی زبوں حا لی کے با عث جرا ئم کی شرح میں نہ صرف اضا فہ ہو رہا ہے بلکہ لو گ اسمگلنگ اور دیگر غیر قا نو نی طرز کا رو با ر کی جا نب بھی گا مزن ہو رہے ہیں