لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کی افراد کی تعداد 100 سے بھی کم ہے۔ وویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں شہید پائلٹ مریم مختیار کی یاد میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکام نے داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں 42 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے
Posts By: ویب ڈیسک
کشمیری گروپ نے پٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
مظفر آباد: کشمیری عسکریت پسندوں کے اتحاد نے انڈیا میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر جان لیوا حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ یونائیٹڈ جہاد کونسل (یو جے سی) نے پیر کو ایک جاری بیان میں کہا کہ حملہ انڈیا کیلئے پیغام ہے کہ کشمیری جنگجو انڈیا میں کسی بھی مقام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے کہا ’پٹھان کوٹ حملہ نیشنل ہائی وے سکواڈ سے جڑے ہمارے مجاہدین نے کیا‘
سعودی عرب کے بعد بحرین اور سوڈان نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے
ماناما/خرطوم/ برلن: سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد خطے میں صورت حال تناؤ کا شکار ہے جس میں اب بحرین نے اور سوڈن نے بھی ایران سے سفارت تعلقات منقطع کردیئے ہیں جب کہ سوڈان نے ایرانی سفارت کار ملک چھوڑنے اور متحدہ عرب امارات نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایران میں سعودی سفارت خانے کو نذر آتش کیے جانے کے خلاف احتجاجاً سعودی اتحادی خلیجی ملک بحرین نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی سفارت کار کو آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کے حکم دے دیا ہے۔
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر لگے پولیس ناکے پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق
کوئٹہ: سریاب روڈ پر پولیس ناکہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر لگائے گئے پولیس ناکے پر 4 اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران دو حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار فوری طور پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے
گودار کے بغیر اقتصادی راہداری کی اہمیت نہ ہونے کے برابر ہے ، بی این پی
کوئٹہ : گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے مردم شماری لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں قابل قبول نہیں پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے بلوچ مفادات کے بقاء کی جہد کر رہے ہیں بلوچ قوم کے فرزند پارٹی کو مضبوط بنانے میں مزید اپنا سیاسی کردار ادا کریں پارٹی واحد سیاسی قوت ہے جس نے گوادر کے بلوچوں کیلئے آواز بلند کی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، کوئٹہ کے مرکزی قائمقام صدر یونس بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے رکن و جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، کوہلو کے صدر گامن خان مری ، عامر شاہوانی ، ملک مقصود شاہوانی ، نوریز بلوچ ، سونا خان بلوچ ، عزیز جان بلوچ ، عبدالغفور بلوچ نے کلی شادینزئی مغربی بائی پاس میں یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
گوادر میگا منصوبہ بلوچوں کو اپنی ہزاروں سالہ سر زمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے ،بی این ایم
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان میں جاری آپریشن اور عام آبادیوں پر پاکستانی فوج کی بمباریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی کارروائیاں روز بروز شدت اختیار کرتی جارہی ہیں مگر عالمی ادارے اور میڈیا خاموشی پر اکتفا کرکے اپنے فرض سے چشم پوشی کر رہے ہیں،گزشتہ گومازی میں ایک دفعہ پھر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے ایک کم عمر بچہ ساجد ولد بہادر سکنہ ملانٹ شہید ہوئے ہیں اور کئی بلوچ فرزندوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مشکے، جھاؤ اور گریشہ کے پہاڑی سلسلے میں مختلف گاؤں چار دن سے فوجی گھیراؤ میں ہیں اور ان علاقوں میں مکین انتہائی خوف کے ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں، خدشہ ہے کہ دوسرے علاقوں کی طرح یہاں بھی بمباری کرکے عام آبادی کو نشانہ بنایا جائے گا، مشکے کے علاقے منجو میں تین دن سے جاری بمباری ،آپریشن اور محاصرے میں داد محمد، لعل جان اور محمد خان کے تمام گھروں کو جلا کر خاکستر کیا گیاہے اور خواتین و بچوں پر تشدد کرکے سردی میں کھلے آسمان بغیر خوراک کے زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
بلوچستان اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے عالمی ممالک کی دلچسپیوں کا مر کز بنا ہوا ہے ، بی ایس او آزاد
کوئٹہ: بی ایس او آزاد کراچی زونل جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل سینئرنائب صدر منعقد ہو ا ۔اجلاس کے مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن مہراب بلوچ تھے۔ اجلاس میں مرکزی سرکولر ،زونل رپورٹ ،تنظیمی امور ،تنقید برائے تعمیر و آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈہ زیر بحث رہے ۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز بلوچ شہداء کی یاد میں 2منٹ کی خاموشی سے ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچ اپنی آزاد اور سیکولر ریاست کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان کی وجود سے پہلے بلوچستان ایک آزاد ریاست تھا جسے 27مارچ 1948کو پاکستان نے فوجی طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی معاشی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے بلوچ وسائل و جغرافیہ کو چائنا و دیگر ممالک کے ہاتھوں سستے داموں فروخت کررہا ہے۔ بلوچستان اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے عالمی ممالک کی دلچسپیو ں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ایف ڈبلیو اوکی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائینگی اقتصادی راہداری ہر صورت مکمل کرینگے ،آرمی چیف وزیر اعلیٰ بلوچستان
گوادر: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دورہ گوادر کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی کے لیے فرنٹئیر ورک آرگنائزیشن کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیگی اور پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاک چین اقتصادی راہداری کو قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے شاہراہ میں پلوں ااور کلوٹس کی تعمیر کے رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے لیے ہونے والے تعمیراتی منصوبوں میں چینی قیادت اور ماہرین سے مشاورت کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی کی فراہمی سب سے اہم مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ہونے والے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی
لاہور: ریپ کا شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی والی لڑکی نے پولیس اور پراسیکیوشن کی جانب سے دباؤ کے باعث خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم اُس کی زندگی بروقت بچالی گئی۔ متاثرہ لڑکی کے بہنوئی زین نے بتایا کہ اُس کی سالی نے دباؤ کے باعث چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم گھر والوں کی اس کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اُسے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا جہاں بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے اُس کی زندگی بچ گئی
سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 47 افراد کے سر قلم
ریاض: سعودی عرب میں سویلین اور فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے جرم میں 47 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے، عام شہریوں اور فورسز پر حملہ کرنے والے 47 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے ہیں، جن افراد کے سر قلم کئے گئے ہیں ان میں ایک ایرانی شہری نمر النمر بھی شامل ہے جب کہ 46 افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہی ہے